پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن کے نومنتخب چیئرمین محمد جمال بھٹہ،سنیئر وائس چیئرمین حبیب اللہ،وائس چیئرمین الیاس خان نے نئے ایگزیکٹو باڈی ممبران کے ساتھ اپنا حلف اٹھا لیا

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار)پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن وزیر آباد کے 47 سالانہ جنرل اجلاس میں نومنتخب چیئرمین محمد جمال بھٹہ،سنیئر وائس چیئرمین حبیب اللہ،وائس چیئرمین الیاس خان نے نئے ایگزیکٹو باڈی ممبران کے ساتھ اپنا حلف اٹھا لیا، حلف معروف صنعتکار محمد شکیل بھٹہ نے لیا جبکہ محمد اسلم بھٹہ نے کارپوریٹ کلاس،باؤ سجاد فاروق نے ایسوسی ایٹ کلاس کے ممبران سے حلف لیا چیئرمین الیکشن کمیشن حمید اختر چڈھا نے اجلاس میں نومنتخب عہدیداران اناؤنس کئے۔اجلاس میں سابق چیئرمین مہر شکیل اعظم،لالہ محمد خلیل،عدنان جاوید سنڈل، ظفر اقبال بھٹہ،محمد عظیم،تیمور ارشد،راجہ تحسین اللہ خان،محمد ابراہیم،مرزا عمیر اختر بیگ،فرقان احمد،طارق محمود،انسب اعجاز،شفقت نذیر،ناصر محمود طور،محمد زین آصف،عادل ظفر،طلعت محمود محمد افضل،سیکرٹری عرفان منشاء سمیت دیگر بھی موجود تھے۔اجلاس میں سابق چیئرمین مہر شکیل اعظم نے اپنے دور میں کٹلری ایسوسی ایشن کی ترقی کے لئے جو کام کئے ان کو تفصیلاً بتایا۔ نومنتخب چیئرمین محمد جمال بھٹہ نے کہا کہ انشاء اللہ پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن کی بہتری کے لئے ہر ممکن کوشش کرینگے اور جو پراجیکٹ سابق چیئر مین مہر شکیل اعظم کے ادھورے رہ گئے تھے وہ بھی انشاء اللہ مکمل کرنے کی کوشش کرینگے۔(فوٹو ہمراہ ہے)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں