میٹرینٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس۔

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف) میٹرینٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن(ایم سی ڈبلیو اے) رجسٹرڈ المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس آج گلشن حقیق ہال المرکزجہلم میں منعقد ہوا۔جس میں ڈاکٹر شہناز شاہد،سیدہ شاہدہ شاہ،معروف شاعرہ یاسمین سحر،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،ڈاکٹر شاہد تنویر،ڈاکٹر محمد اسد مرزا،تہمینہ گل چوہدری،روبینہ تبسّم سابق پرنسپل گورنمنٹ مدرستہ للبنات جہلم،فریحہ مرزا،ڈاکٹر عائشہ مرزا،فلک ناز سیٹھی،مسرت سلطان،سیدہ تہمینہ عروج،مصباح ڈار اور سید اختر علی شاہ کے علاوہ دیگر عہدیداران و ممبران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔تلاوت کلام پاک کے بعد ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کیا گیا۔اس کے بعد تمام حاضرین نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔قومی ترانے کے بعد اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ڈاکٹر عائشہ مرزا نے تمام بیماروں کی صحت یابی کیلئے اجتماعی دعا کروائی۔جبکہ تمام مرحومین بالخصوص ادارے کے مرحومین کی ارواح کے ایصالِ ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی گئی۔جنرل سیکرٹری سیدہ شاہدہ شاہ نے پچھلے ماہ کے اجلاس کی کارروائی پڑھ کر سنائی۔فںانس سیکرٹری کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے فنانس رپورٹ پیش کی۔ایم سی ایچ سنٹر انچارج تہمینہ گل چوہدری نے سنٹر کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ تقریباً چالیس مریض خواتین اور بچوں نے اس سنٹر سے استفادہ حاصل کیا جن میں تین فیملی پلاننگ والی خواتین بھی شامل تھیں۔ماہ ستمبر میں ہونے والے چھ ستمبر کےپروگرام کی تفصیل بتاتے ہوئے حاضرین کو بتایا گیا۔کہ یومِ دفاع کے حوالے سے ہونے والا یہ پروگرام انتہائی شاندار اور کامیاب پروگرام تھا۔”قرآن فہمی کلاس” کے حوالے سے باہمی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا گیا۔کہ اس پروگرام کو مزید کامیاب بنانے کے لیئے انفرادی اور اجتماعی طور پر مزید کوشش کی جائے گی۔معروف شاعرہ یاسمین سحر نے اپنی نعتیہ کلام ہر مشتمل کتاب “اثاثہ”حاضرین کو بطورِ تحفہ پیش کی۔جبکہ سیدہ شاہدہ شاہ نے ڈاکٹر محمد اسد مرزا کو ملک کے مشہور رسالے ماہنامہ حکایت لاہور کے ماہ ستمبر 2024ءمیں اپنی شائع ہونے والی سچی کہانی”مادر وطن”کا اعزازی شمارہ پیش کیا۔آخر میں تمام حاضرین کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی۔جس کی میز بانی مسرت سلطان نے کی۔
اس کے بعد یہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں