
لندن رپورٹ عارف چودھری
اٹلی اور برطانیہ کی مشہور کاروباری شخصیات صداقت علی جوڑا اور عابد علی جوڑا جن کا تعلق پنجاب پاکستان کے گاؤں جوڑا سے ہیں انہوں نے راچڈیل میں اپنے نئے ریسٹورنٹ ڈونر ہاؤس کی گرینڈ اوپننگ کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا مئیر راچڈیل کونسلر شکیل احمد نے فیتا کاٹ کر باقاعدہ اوپننگ کی جس میں کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی -دوسرے شرکت کرنے والوں میں ممتاز مزہبی شخصیت اور سیکرٹری اطلاعات اٹالیہ یوکے ویلفئر کمیٹی سید منیر احمد چشتی سیالوی -کیبنٹ ممبر راچڈیل کونسل کونسلر پروفیسر افتخار احمد -کونسلر فیصل رانا -سید ضیاء محی الدین ڈائریکٹر -چودھری تنویر شہزاد گوندل -کنسلٹنٹ ڈاکٹر طاھر بشیر بیگ -راجہ طارق -راجہ شہزاد خالد -حافظ محمد عمران آسی چوراہی-سید محمد اعتزاز الحسن -محمد سلیم عطاری -غلام احمد چیلیانوالہ-عبدالرؤف عاجز -شامل تھے- تقریب کا آغاز حافظ مفید احمد کی تلاوت قرآن پاک سے ھوا -ممتاز عالم دین مولانا محمد سلیم عطاری نے خصوصی دعا کروائ -اور پوٹھواری شاعر راجہ طارق نے اپنا کلام سنایا -اس موقع پر مئیر راچڈیل کونسلر شکیل احمد نے صداقت علی جوڑا اور عابد علی جوڑا کو راچڈیل میں نئے ریسٹورنٹ ڈونر ہاؤس کھولنے پر دلی مبارکباد دی اور کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ڈونر ہاؤس راچڈیل کی کمیونٹی کو کو اپنے اچھے کھانوں سے اپنی الگ شناخت بنائے گا -کونسلر افتخار احمد اور کونسلر فیصل رانا نے صداقت علی اور عابد علی کو راچڈیل میں ڈونر ہاؤس کھولنے پر راچڈیل کونسل کی جانب خوش آمدید کہا اور انہیں اپنی اور کونسل کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا -راچڈیل کی ممتاز مزہبی سماجی شخصیت سید منیر احمد چشتی سیالوی اور ضیاء محی الدین نے کہا کہ صداقت علی جوڑا -عابد علی جوڑا جیسے نوجوانوں کو نیا بزنس شروع کرنے پر انکی حوصلہ آفزائ کرنی چاہئے -ان جیسے پاکستانی نوجوان اپنی محنت سے دیار غیر میں اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کرتے ہیں -کنسلٹنٹ ڈاکٹر طاھر بشیر بیگ اور دوسروں نے کہا کہ ھم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان دونوں بھائیوں کو انکے نئے کاروبار میں کامیاب کرے -ڈونر ہاؤس کے چیف ایگزیگٹیو صداقت علی جوڑا اور ڈائریکٹر عابد علی جوڑا نے انکے ریسٹورنٹ کی اوپننگ میں شرکت کرنے والوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ھم اس سے پہلے بھی اٹلی میں ریسٹورنٹس کا بزنس کرتے تھے -ھم راچڈیل اور گردو نواح کے لوگوں کو مختلف کھانے پیش کریں گے سپیشل ڈونر کے علاوہ کراچی کی سپیشل بریانی بھی ھو گی امید کرتے ہیں کہ کمیونٹی کو ھمارے کھانے پسند آئیں گے-دونوں بھائیوں نے میڈیا سے خصوصی بات کرتے ھوئے کہا کہ ھماری کامیابی میں اللہ تعالیٰ کی مہربانی کے بعد ھمارے والدین کی دعاؤں کا اثر ھے –
