کھیوڑہ پنڈدادنخان (راشدخان)
کھیوڑہ پہاڑی وادی توبر جانے والی سڑک کنارے روٹین کے مطابق عید پر ہونے والی ڈکیتیوں کا سلسلہ شروع۔پہلی واردات الصبح چار بجے ہوئی
باوثوق ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں نے سڑک پر ناکہ لگا کر مختلف گاڑیوں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل لوٹ لیے
ڈی ایس پی ،ایس ایچ او پنڈدادنخان سمیت چوکی انچارج عثمان تصدق سمیت موقع واردات پر پہنچ گئے
درجن سے زائد لٹنے والے معمول کے مطابق چپ چاپ گھروں کو روانہ ہوگئے
تفصیلات کے مطابق کوہستان نمک میں وادی توبر کے مقام پر صبح چار بجے مسلح ڈاکوؤں نے کھیوڑہ چوآسیدن شاہ روڑ پر حسب روائیت ناکہ لگا کر گاڑیوں سے ہزاروں روپے لوٹ لیے یاد رہے کہ اسی مقام پر اکثر اور بالعموم عید کے آمد کے ساتھ ہی ڈکیتی کی وارداتیں معمول کا حصہ بن گئی ہیں جبکہ یہاں پر ہونے والی وارداتوں کا نہ تو کسی جگہ اندراج ہوتا ہے ناہی متاثرین کی دادرسی ہوتی ہے ،لٹنے والوں کی اکثریت پرچہ درج کرانے اور لمبے چکروں میں پڑنے کی بجائے چپ چاپ گھروں کو لوٹ جاتے ہیں اور ڈاکو اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پھر نئی واردات کے لیے تیاری کر کے کے عین اسی مقام پر جہاں سے وہ کئی بار گاڑیوں کو لوٹ چکے ہوتے ہیں دوبارہ نکل آتے ہیں اور واردات کر کے آرام و سکون سے فرار ہو جاتے ہیں۔۔
