میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم وسالانہ عرس مبارک 11،12،13 جمعہ ہفتہ اتوار
نوید خان (اردو گلوبل نیوز مانچسٹر ) دربار عالیہ نسبت رسولی کشکہ شریف حویلیاں براستہ پنجگراں حویلیاں میں حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمت اللہ علیہ و پیر سید احمد شاہ رحمۃ اللہ علیہ کی یاد میں عرس مبارک کی تقریب کا اغاز بروز جمعہ ہفتہ اتوار بتاریخ 11 12 13 اکتوبر کو ہوگا،جس میں مریدین اور زائرین ملک بھر اور بیرون ملک سے شرکت کریں گے۔بروز جمعہ بعد از نماز جمعہ چادر پوشی ہوگی۔بروز جمعہ بڑی اور شاندار محفل نعت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم بعد نماز مغرب انعقاد پذیر ہو گی۔جس میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں بین الاقوامی نعت خوان حضرات شرکت کریں گے۔اخری اور مجلس کبری بروز اتوار صبح دس تا دو بجے دوپہر ہوگی اس میں نعت خوانی اور مقررین کے بیانات ہوں گے۔اس خوبصورت محفل کا اختتام سجادہ نشین الحاج پیر سید شاہد حسین بادشاہ دامت برکات علیہ کی خاص ملفوظات اور اختتامی دعا سے ہوگا۔جس میں قبلہ پیر صاحب وطن عزیز کی سلامتی و خوشحالی اور عالم اسلام کے لیے دعا فرمائیں گے۔تمام عالم اسلام کو اس بابرکت محفل میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
عرس شریف کے جملہ انتظامات زیر نگرانی صاحبزادہ سید زاہد حسین ،صاحبزادہ سید مجاہد حسین، صاحبزادہ سید عمر حسین، صاحبزادہ سید ارسلان حسین کے ہوں گے۔
زائرین کے لیے لنگر کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے جو تین دن تک جاری رہے گا۔خواتین کے لیے پردے کا خاص انتظام رکھا گیا ہے۔
