وزیرآباد(نا مہ نگار) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کے زیر اہتمام فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی،نکالی جوڈیشل کیمپلیکس سے شروع ہوکر باب وزیرآباد پر اختتام پذیر ہوئی،ریلی کی قیادت صدر رانا خلیل احمدخان،جنرل سیکرٹری طاہر عمران کولار،میاں صلاح الدین قیصر،ارشاد احمد چیمہ،مبشر حسین چیمہ،عرفان مقبول بٹ،سہیل منیر،ملک اختر اعوان،تصدق چٹھہ،مرزا ظہیر انجم بیگ،بشارت علی سندھو،امتیاز احمد خان،اعجاز احمد پرویا،نوید اسلم چیمہ،اعجاز احمد چیمہ،آفتاب مقبول،احسن عطاء چیمہ،غضنفر چیمہ،عمر اشفاق چیمہ،اشتیاق احمد چیمہ،چوہدری ریاض چٹھہ ودیگر وکلاء نے کی،ریلی میں شرکاء نے فلسطینیوں کے حق میں نعرہ بازی کی۔رانا خلیل احمد خان اور طاہر عمران کولار نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی فلسطین کا حق ہے،ہماری محبتیں اور حمایت فلسطین کے ساتھ ہیں، مغربی ممالک فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم وستم پر خاموش تماشائی بنے ہیں مغرب کی منافقت بے نقاب ہوچکی ہے،اسرائیلی فلسطینیوں کو انکی زمین سے بیدخل کرکے صہیونی ریاست کی توسیع کررہے ہیں تب سے اب تک فلسطینیوں کی جنگ آزادی جاری ہے، فلسطینی ہر قسم کی قربا نی دیکر آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں،صہیونی فوجیوں نے لبنان اور یمن پر بھی حملے شروع کر دیئے ہیں وہاں بھی ہزاروں مسلمانو شہید اور ہزاروں زخمی ہیں، امریکہ،بھارت اور دیگر کفریہ طاقتیں جس طرح اسرائیل کا ساتھ دے رہی ہیں تمام اسلامی ممالک کے سربراہان کو بھی فلسطین اور حماس کے مجاہدین کا کھل کر ساتھ دینا چاہئے،پاکستان سمیت دنیا بھر کے تمام مسلمانوں فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں،اسرائیلی حکومت مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی کررہی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے فلسطین،مقبوضہ کشمیر دنیا میں جہاں بھی ظلم ونا انصافی کا بازار ہے وہاں امن کو قائم کرنا اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی بنیادی ذمہ داری ہے لیکن اس وقت سلامتی کونسل اور عالمی برادری منافقت کی روش اپنا ئے ہے۔اس وقت تمام مسلم امہ کو فلسطین کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے کیونکہ یہ ہمارا دینی فریضہ بھی ہے۔
