فرینڈلی ہینڈز ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ وزیرآباد کے انتخابات میں موجودہ عہدیداران کو متفقہ طور پر آئندہ تین سال کے لئے دوبارہ منتخب کر لیا گیا

Spread the love

وزیرآباد:فرینڈلی ہینڈز ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ وزیرآباد کے انتخابات میں موجودہ عہدیداران کو متفقہ طور پر آئندہ تین سال کے لئے دوبارہ منتخب کر لیا گیا۔ انتخابی اجلاس کی صدارت بانی رکن اور الیکشن کمشنر اسد علی ڈار نے کی ۔ نو منتخب عہدیداران میں کرنل(ر )سفیان سعید ڈار صدر،رضوان کریم چوہان سینئر نائب صدر، محمد عارف نندہ نائب صدر، محمد طارق طور جنرل سیکریٹری، عارف رضا جائنٹ سیکرٹری، محمد طارق ظہیر وڑائچ فناس سیکریٹری اور محمد ناصر ڈار پریس سیکرٹری شامل ہیں۔ جبکہ مجلس عاملہ کے لئے ڈاکٹر خالد محمود، ڈاکٹر نثار احمد ، شہزاد فاروق، محمد محمد احمد،ذوالفقار احمد بھٹہ، عارف مغل، میاں منصورالرحمن قیصر ایڈووکیٹ، محمد اصغر سومرو، رانا طاہر ندیم، ملک جاوید اقبال، لیفٹیننٹ(ر)پاک نیوی سید تقی علی شاہ،شوکت علی رضا اور عبدالشکور کو منتخب کیاگیا۔ بعد ازاں اسد علی ڈار نے نو منتخب عہدِیداران اور اراکین مجلس عاملہ سے حلف لیا۔ بانی رکن اسد علی ڈارنے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےکہا کہ معاشرے کے پسے ہوئے افراد کی بحالی اور ذہین و مستحق طلباء کو اعلی تعلیم کی فراہمی کے لئےان کی ہر ممکن کوششس کرتے رہیں گے ۔ واضح رہے کہ فرینڈلی ہینڈز ویلفیئر سوسائٹی کی بنیاد گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول وزیرآباد 1979 کی میٹرک کلا س کے 45 کے قریب طلباء نے آج سے تین سال قبل رکھی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں