وزیرآباد:(نامہ نگار) تھانہ سٹی وزیرآباد کے علاقہ میں علاج کے لیے آئے شہری کی موٹر سائیکل نجی اسپتال کے باہر سے چوری کر لی گئی چوری کی واردات تھانہ سٹی سے دو سو گز کے قریب کی گئی آئے روز کی وارداتوں سے شہریوں میں تشویش کی لہر
وزیرآباد کے علاقہ سرکلر روڈ پر تھانہ سٹی وزیرآباد سے دو سوگز کے فاصلہ پر نجی اسپتال کے باہر سے علاج معالجہ کے لیے آئے ویروکی کے رہائشی ذاکر حسین بٹ کی موٹر سائیکل ماڈل 2018 کو نامعلوم چور چرا کر لے گیا ڈاکٹر کو چیک اپ کروانے کے بعد واپس آیا تو مریض کی موٹر سائیکل غائب تھی واقعہ کی بابت پولیس تھانہ سٹی وزیرآباد کو درخواست دے دی گئی ہے آئے روز کی موٹر سائیکل چوری کی دیدہ دلیری کے ساتھ کی جانے والی وراداتوں سے شہریوں میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے شہریوں نے آر پی او گوجرانوالہ سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائی کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
