مانچسٹر کی ممتازمذہبی کاروباری شخصیت اور نیو لاھوری گرل توا کے چیف ایگزیگٹیو عرفان احمد کی جانب سے قادریہ جیلانیہ اسلامک سینٹر مانچسٹر میں روحانی محفل میلاد النبی کا انعقاد

Spread the love

لندن عارف چودھری

آقائے کائنات کے جشن ولادت کی مناسبت سے مانچسٹر کی ممتازمذہبی کاروباری شخصیت اور نیو لاھوری گرل توا کے چیف ایگزیگٹیو عرفان احمد کی جانب سے قادریہ جیلانیہ اسلامک سینٹر مانچسٹر میں روحانی محفل میلاد النبی کا انعقاد ھوا -پاکستان اور برطانیہ کے ممتاز علماء کرام اور نعت خوانوں نے شرکت کی جن میں لاھور سے مولانا مفتی سہیل قادری -مولانا قاری احمد رضا جماعتی -قاری شاھد محمود -راجہ شہباز حسین کیانی -پرنس نصیب -شہباز احمد سلطانی -قاری نعمان طارق امام مسجد -محمد سرور چشتی ثاقبی -شامل تھے -نقابت کے فرائض ڈاکٹر یونس پرواز اور عدیل چودھری نے ادا کئے -اس موقع پر مولانا مفتی سہیل قادری کا کہنا تھا کہ عرفان احمد نے ہر سال کی طرع آج بھی کامیاب روحانی محفل کا انعقاد کروایا -آج ھم آقائے کائنات کی ولادت کا جشن شایان شان طریقے سے منا رھے ہیں -ماہ ربیع الاول ہمیں پیغام دیتا ھے -کہ ھم آقائے سے اپنا رشتہ مضبوط کرنے کے ساتھ سنت رسول پر عمل پیرا ھوں – قاری احمد رضا جماعتی نے کہا کہ ھم ایسی عظیم ہستی آقائے دو جہاں کا جشن ولادت منانے کے لئے اکٹھے ہیں -انہوں نے دنیا میں تشریف لا کر تاجدار کائنات نے انقلاب برپا کر دیا -سب کو جشن ولادت کی مبارکباد ھو -امام مسجد قاری نعمان طاھر اور راجہ شہباز احمد سلطانی نے کہا کہ دیار غیر میں آج کی کامیاب روحانی محفل کا سہرا عرفان احمد کو جاتا ھے -ان کا مزید کہنا تھا کہ جشن ولادت آقائے کائنات کی محفل کے انعقاد کا مقصد لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانا ھے -تاکہ دین کا سلسلہ جاری رھے -ڈاکٹر یونس پرواز -پرنس نصیب اور قاری شاھد محمود نے کہا کہ روحانی محفل میں آقائے کائنات کی شان علماء کرام نے بیان کی -روحانی محفل کا حصہ بن کر دلی سکون ھوا -ایسی محافل کا انعقاد دیار غیر میں نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت کے لئے انتہائ ضروری ہے -روحانی محفل میلاد کے میزبان چیف ایگزیگٹیو نیو لاھوری گرل توا عرفان احمد نے کہا کہ ایسی محفل کے انعقاد کا مقصد برطانیہ میں ہماری نوجوان نسل کو دین اسلام کے ساتھ جوڑے رکھنا اور آقائے کائنات کے اسوہ حسنہ پر اپنی زندگی بسر کا درس دینے میں مثبت معاشرے کے تشکیل ھے میں آج کی محفل میں شریک تمام کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتا ھوں -آخر میں محفل میں شریک لوگوں کو نیو لاھوری گرل اینڈ توا کے بنائے ہوئے خصوصی لنگر سے تواضع کی گئ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں