وزیرآباد(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ایگزیکٹو ممبر مسرت جاوید خلجی نے کہا ہے کہ صدر زرداری کی مدبرانہ سیاست اور بلاول بھٹو زرداری کو موروثیت میں ملی معاملہ فہمی و قائدانہ صلاحیتوں کا جہاں معترف ہے پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ محروم طبقات کی آواز بلند کی ہے اور ہاریوں،مزدوروں،کسانوں کے حقوق کا تحفظ کیا ہے بھٹو خاندان نے کبھی متشدد سیاست اور بدلہ لینے کو خاطر میں نہیں رکھا بلکہ ملک و قوم کے مفادات کو ترجیح دی ہے ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کا گوگل کے ساتھ تعلیم کے فروغ کے لیے معاہدہ پیپلز پارٹی کی سوچ کا ترجمان ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کے مستقبل کے حوالہ سے مثبت سوچ رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ گوگل کے ساتھ سندھ میں تعلیمی تبدیلی کے سفر کا آغاز ہو گیا ہے، پیپلز پارٹی تعلیمی میدان میں تبدیلی ٹیکنالوجی کے ذریعے کر رہی ہے ۔ سندھ حکومت کا گوگل کے ساتھ مفاہمتی یاداشت نامہ پر دستخط کرنا بڑا اعزاز ہے۔اس اقدام سے سندھ بھر کی یونیورسٹیوں اور طلباء کی ترقی کے لیے ہماری شراکتداری کے عزم کو تقویت ملے گی۔ یہ تعاون گوگل فار ایجوکیشن ٹولز کو 30 پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کو تقویت دے گا۔ مزید برآں اس سے 14000 فیکلٹی ممبران اور تقریباً 2لاکھ طلباء کو براہ راست فائدہ پہنچے گا
