وہاڑی پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج، متعدد کارکنان گرفتار

Spread the love

وہاڑی (18 اکتوبر): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی کال پر پاکستان چوک میں پی ٹی آئی کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پولیس کی بھاری نفری نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے کارروائی کی اور خواتین سمیت متعدد کارکنان کو گرفتار کر لیا۔

ضلعی صدر اور سابق ایم این اے طاہر اقبال چوہدری اور کارکنان کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد سے باہر نکلتے ہی گرفتار کر لیا گیا۔ صائمہ نورین، نامزد ایم پی اے پی ٹی آئی، نے گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ “طاہر اقبال چوہدری کو پاکستان اور عمران خان سے محبت کی سزا دی گئی۔” انہوں نے مزید کہا کہ “ہم ریاستی دہشتگردی اور ظلم کو مسترد کرتے ہیں۔”

سابق ایم این اے طاہر اقبال چوہدری کا کہنا تھا کہ “یہ گرفتاریاں اور اوچھے ہتھکنڈے ہمارا راستہ نہیں روک سکتے۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں