اسلام آباد()حکومت اپنی ذاتی خواہشات پوری کرنے کے لیے آئے دن کوئی نہ کوئی بل پاس کرتی ہے، کبھی ترمیم کرتی ہے، تمام ایم این اے، سینیٹرزاور اعلی حکومتی عہدے داروں کی نئی گاڑیاں ،تنخواہ میں اضافہ ،مفت سفری سہولیات کے بل تو فورا منظور ہو جاتے ہیں ،کاش کوئی ایسا بل بھی حکومت پاس کرے جس میں بھوک سے مرتی عوام کی بہتری، کاروبار میں ترقی، عدل و انصاف،کسانوں کی فلاح و بہبود کی پالیسی ،مریضوں کی بھلائی وغیرہ کابل بھی فل الفور منظور ہونا چاہیے ،سماجی شخصیت ینگ ویلفیئر کونسل پاکستان کے بانی و مرکزی چیئرمین ملک تنویر نوشاہی نے ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ عوام بجلی کے بلوں میں تباہ ہو رہی ہے ،کھانے پینے کی اشیاء آسمان سے باتیں کرتی ہیں ،غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہی ہے ،مگر حکومت کو اپنی عیاشیوں کے بل پاس کروانے کی فکر ہے ،ہمارے آقا نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم جب عرش پر اللہ تعالی سے ملاقات کے لیے جا رہے تھے تو ان کے قریب سے ایک چیز تیزی سے گزری ،سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے حضرت جبرائیل علیہ السلام سے پوچھا کہ یہ کیا چیز ہے جو مجھ سے پہلے جا رہی ہے تو جبرائیل علیہ السلام نے فرمایا کہ کسی مسلمان کی آہ ہے جو سیدھی اللہ پاک کے حضور جاتی ہے ،راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ،حکمرانوں عوام کی آہ اور بددعاؤں سے بچیں ،اللہ تعالی کی پکڑ بہت سخت ہے کم از کم فارم 47 کی لاج ہی رکھ لیں۔
