عوامی شکایات پر کبوتر بازوں کو مساجد میں اعلانات کے ذریعے اور وارنگ کے ساتھ انتباہ کر دیا گیا

Spread the love

وزیرآباد (نامہ نگار) عوامی شکایات پر کبوتر بازوں کو مساجد میں اعلانات کے ذریعے اور وارنگ کے ساتھ انتباہ کیا گیا ھے کہ وہ فی الفور اپنی چھتوں سے کبوتروں کے پنجرے اتار لیں وگرنہ ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد چوھدری رب نواز چدھڑ نے سنئیر رپورٹر ملک محمد صفدر اعوان سے گفتگو کرتے ھوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ کبوتر بازوں کی چھتوں پر جو پنجرے ھیں خدانخواستہ ان کے نیچے گرنے سے سے ساتھ کے گھروں کا کوئی مالی جانی نقصان ھونے کا خدشہ ھے جبکہ میرے ذرائع کے مطابق کئی ناجائز فروش اور کریمنل قسم کے افراد بھی ایسی چھتوں پر ڈیرے لگا کر رکھتے ھیں ایسی جگہوں پر وہ روپوش ھوتے ھیں جبکہ چھتوں پر نیچے ھمسایوں کے گھروں میں جھانکنے کی شکایات ملی ھیں جس پر یہ عوامی شکایات اور عوامی مفادات کو حل کرنے اور ان مسائل پر قابو پانے کے لئیے کاروائی کی گئی ھے ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کسی نے اپنی چھت پر کبوتر کے پنجرے رکھے اور نہ اتارے اس کے خلاف ایف آئی آر دی جائے گئی اور اسکا سامان اور کبوتر ضبط بھی کئیے جائیں گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں