کراچی کمپنی ابن سینا روڈ پر پلازوں کی تعمیر سے عوام پریشان ہیں،تنویر نوشاہی

Spread the love

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پچھلے تین سالوں سے ابن سینا روڈ پر نئے تعمیر پلازوں پر دن رات کام ہوتا ہے، سامنے ڈی بلاکوں میں تمام سرکاری ملازمین رہتے ہیں جنہیں روزانہ اپنی ڈیوٹی پر جانا ہوتا ہے ،بلاکوں میں بیمار لوگ اور چھوٹے چھوٹے بچے ساری رات شور کی وجہ سے سو نہیں سکتے، پوری رات نئے پلازوں میں اس قدر شور،ہیوی مشینری کا چلنا ملازمین کے لیے اور دیگر رہائشیوں کے لیے درد سر بنا ہوا ہے،پوری دنیا میں پلازے بنتے ہیں،مگر رہائش پذیر لوگوں کو پتہ بھی نہیں چلتا، اس ملک کا تو باواآدم ہی نرالا ہے ،مالکوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں، ینگ ویلفیئر کونسل پاکستان کے بانی و مرکزی چیئرمین تنویر نوشاہی اور دیگر ڈی بلاکوں میں رہنے والے حضرات نے حکومت سے پرزور اپیل کی کہ خدارا ہم اس عذاب سے نجات دلائی جائے،دن بھر بے شک کام کریں مگر رات کو ہماری نیندیں تو خراب نہ کریں،ہمیں صبح اپنی ڈیوٹیوں پر جانا ہوتا ہے مگر شور و غل سے اپنی اپنی نیندیں بھی پوری نہیں کر سکتے،خدارا پلازہ مالکوں کو ہدایت اور رات کو کام پر پابندی لگائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں