وزیرآباد(نا مہ نگار) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کے زیر اہتمام آل پاکستان لائرز ٹی20کرکٹ ٹورنا منٹ2024 کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا،جسمیں ایم پی اے وقار احمد چیمہ،اسسٹنٹ کمشنر محمد رب نواز چدھڑ،صدر بار رانا خلیل احمد خان،جنرل سیکرٹری طاہر عمران کولار،مستنصر علی گوندل،صدر ڈسکہ بار شاہد گورائیہ،وکلاء اعجاز احمد پرویا،چیف آرگنائزر عدنان شکر گورائیہ،حلیب فوڈز کے مینجر ثناء اللہ،ڈیلیشیا ء فوڈز کے ڈائریکٹر فیضان اسلم،عثمان چیمہ،میاں صفدر،نوید وڑائچ،عمران اکرم ٹھکراء،نبیل احمدسمیت وکلاء کی کثیرتعداد نے شر کت،ٹورنا منٹ کا افتتاحی میچ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیر آباد اور تحصیل کامونکی بار ایسوسی ایشن کی کرکٹ ٹیموں کے مابین میچ کھیلا گیا۔ٹورنا منٹ کا افتتاح ایم پی اے وقار احمد چیمہ،اسسٹنٹ کمشنر محمد رب نواز چدھڑ،صدر بار رانا خلیل احمد خان،جنرل سیکرٹری طاہر عمران کولار،مستنصر علی گوندل،صدر ڈسکہ بار شاہد گورائیہ نے فیتہ کاٹ کر کیا۔وقار احمد چیمہ،اسسٹنٹ کمشنر محمد رب نواز چدھڑ،رانا خلیل احمدخان،طاہر عمران کولار نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ سے نوجوان نسل کوگمرا ہی بے راہ روی کے سیلاب میں ڈوبنے سے بچا یا جاسکتا ہے اور ہمیں چاہئے کہ کھیلوں کے فروغ کے لئے ہر ممکن کوشش کریں تاکہ نوجوان نسل کو گمراہی وبربادی کے راستوں سے دور کیا جا سکے کھیل کے میدان ہمیں صبر،برداشت کرنا سکھاتے ہیں۔اس موقع پر حلیب فوڈز کے مینجر ثناء اللہ،ڈیلیشیا ء فوڈز کے ڈائریکٹر فیضان اسلم نے مہمانوں میں گفٹ تقسیم کئے۔ وزیرآباد بار نے شاندارکھیل پیش کرتے ہوئے جیت اپنے نام کر لی
