وزیرآباد(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کا وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ،میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر نعیم اختر جنجوعہ اور ڈاکٹر منور نے انہیں ہسپتال کے مختلف شعبہ جات اور وارڈز کا وزٹ کروایا انہوں نے اس موقع پر طبی عملے اور ڈاکٹروں کی حاضری کو چیک کیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق علاج معالجہ کی سہولیات بلا تفریق عوام تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے ہسپتال میں زیرعلاج مریضوں کی عیادت کی اور ان سے سہولیات بارے استفسار کیا، ڈپٹی کمشنرنے صحت کارڈ کاؤنٹرکا بھی جائزہ لیا مریضوں اوران کے ہمراہ موجود تیماداروں سے سہولیات بارے فیڈ بیک بھی لیااور اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ کو ہسپتال کے امور کی نگرانی متعلق ہدایات جاری کیں۔ ایم ایس ڈاکٹر عظیم نے ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، تعمیراتی کاموں بارے بریفنگ دی جس پر ڈی سی گوجرانوالہ نوید احمد نے کہا کہ ہم۔سب کا مقصد عوام کو رلیف دینا ان کی پریشانیوں کو کم کرنا ہونا چاہیے ۔(فوٹو)
