فلاح انسانیت کے کام انسان کو معاشرے میں معتبر اور دنیا میں زندہ وجاوید رکھتے ہیں

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) فلاح انسانیت کے کام انسان کو معاشرے میں معتبر اور دنیا میں زندہ وجاوید رکھتے ہیں،سابق سیکرٹری لاء چوہدری حسن نواز جوندہ مرحوم نے پوری زندگی مسلک ومذہب کی سیاسی تفریق سے بالا تر افراد کی خدمت اور معاشرے کی تعمیر وترقی کے امور سرانجام دیئے،مرحوم فلاحی کاموں میں مکتب کی حیثیت رکھتے تھے۔ان خیالات کا اظہار سابق ایم ایم این اے جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ اور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب بریگیڈئیر (ر) بابر علاؤ الدین نے انجمن بہبودی مریضاں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیرآباد کے ماہانہ اجلاس میں سابق سیکرٹری لاء وڈائریکٹر جنرل پاکستان جوڈیشل اکیڈمی حسن نواز جوندہ مرحوم کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر حسن عبد اللہ ممتاز الحسن جوندہ،صدر ناصر محمود اللہ والے،ایم ایس ڈاکٹر سعدیہ پرویز میر،اے ایم ایس ڈاکٹر نعیم اللہ،امتیاز اظہر باگڑی،ڈاکٹر وقاص اعظم چیمہ،امجد محمود صدیقی،محمد اعظم کلیر،محمد اعجاز پارس والے،،افتخار احمد بٹ،افتخار حسین صدیقی،طاہر رفیق منہاس،میر ماجد علی سالار،حاجی حبیب الرحمن،مہر محمد الیاس،عمران اسلم،عبد الرحمن چوہدری ودیگر نے بھی خطاب کیا۔اجلاس میں عبد الرحمن چوہدری، ڈاکٹر تیمور سلطان،ڈاکٹر ذیشان الیاس،ڈاکٹر یونس جمال،میاں محمد اقبال آرائیں،صوفی محمد اشرف نثار،ڈاکٹر سید رضا سلطان،محمد اکبر بٹ،ارسلان بلوچ،محمد اسلم جتالہ،حاجی محمد اشفاق مغل،سعید اللہ والے،کلیم محمد نعیم،عدنان چیمہ،اعجاز حسین سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ چوہدری حسن نواز جوندہ مرحوم علم دوست شخصیت تھے مرحوم کے مطالعہ کے زوقین اور دوسروں کو معالعہ کی ترغیب دیتے تھے مرحوم تعلیم وصحت کی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ مرکوذ رکھتے تھے حسن نواز جوندہ مرحوم نے اپنے آبائی علاقہ دھونکل میں بوائز،گرلز سکولز اور ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور گیس پائپ لائن کی سپلائی کے لئے بھرپور کوششیں کیں مرحوم کا ہر کام ذاتی غرض وغایت سے بالا اجتماعی سو چ کا حامل ہوتا تھا مرحوم کے بیٹے ممتاز الحسن جوندہ نے اپنے والد حسن نواز جوندہ مرحوم والا مشن کو آگے بڑحانے اور انجمن بہبودی مریضاں سے تعلق کو مضبوط بنیادوں پر استوار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اس موقع پر ناصر محمود اللہ والے نے بتلایا کہ انجمن کے زیر انتظام ڈائیلسز شعبے میں 760مریضوں کے ڈائیلسز،ڈسپنسری سے 2330مریضوں کو ادویات،آنکھوں کے شعبے میں 7مریضوں کو لینز فراہم کئے گئے۔اجلاس کے اختتام پر چوہدری حسن نواز جوندہ مرحوم،جنرل سیکرٹڑی مرکزی تنظیم تاجران محمد الیاس چوہان کے بھائی محمد شہزاد چوہان مرحوم،ذوالفقار میر مرحوم،ملک محمد شہبازعطاری مرحوم،حاجی محمد اشفاق مغل کی ہمشیرہ مرحومہ کے لئے بلندی درجات اور استحکام پاکستان کی دعا مہر محمد الیاس نے کروائی۔(فوٹو ہمراہ ہے)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں