ٹریفک وارڈنز نے جرمانوں اور شہریوں کیساتھ مبینہ بدتمیزی کو ہی ڈیوٹی سمجھ لیا

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) ٹریفک وارڈنز نے جرمانوں اور شہریوں کیساتھ مبینہ بدتمیزی کو ہی ڈیوٹی سمجھ لیا۔ اصل فرائض میں عدم دلچسپی اور جگہ جگہ غیر قانونی رکشہ۔ پارکنگ اسٹینڈز، سبزیوں پھلوں کے ٹھیلوں کے باعث ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا۔ بدترین صورتحال نے شہریوں کو ذہنی مریض بنا دیا۔ وزیرآباد شہر میں ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے۔ ٹریفک وارڈنز ٹریفک کنٹرول کرنے کی بجائے مخصوص ٹھکانوں پر وقت گزاری کرتے ہیں جس سے اوورہیڈ بریج چوک، احمد نگر چوک، بالخصوص پرانے کچہری چوک میں سیالکوٹ روڈ سے نالہ پلکھو تک بدترین ٹریفک جام رہتا ہے۔ جگہ جگہ تجاوزات کے بعد غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کی لاقانونیت سے عوامی مسائل بڑھ گئے۔ اللہ والا چوک کے یوٹرن کو بند کرنے جرمانوں کی غرض سے ریسکیو 1122 کے آفس کے سامنے نامناسب عارضی یوٹرن بنا کر شہریوں کیلئے مشکلات بڑھا دی گئی ہیں وارڈنز شہریوں کی…

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں