
جہلم(اختر شاہ عارف)آج مورخہ یکم دسمبر 2024ء بروز اتوار
ادارہ ادب افروز جہلم کی ادبی نشست برائے دسمبر2024ء کا انعقاد گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم میں ہوا۔نشست کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جس کی سعادت جناب محمد طیب نے حاصل کی ۔اس کے بعد ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کیا گیا۔ جس کی سعادت جناب منور چشتی نے حاصل کی۔۔اس کے بعد اس ادبی نشست کا باقاعدہ آغاز ہوا۔اس ادبی نشست کے دو ادوار تھے۔ پہلا دورانیہ نثر کے لئے مختص تھا۔ جس میں جناب پروفیسر عصمت حسین نے اپنا افسانہ “ناک اور زبان کا مخمصہ” پیش کیا ۔جناب ملک قیصر علوی نے اپنے تازہ افکار بعنوان “ہڑپہ کی تہذیب” پیش کیئے۔ اور جناب محمد عرفان عرفی کی ترجمہ شدہ کتاب سات آسمان کا تعارف پیش کیا گیا۔
نشست کے دوسرے دور میں مشاعرہ منعقد ہوا۔ جس میں جناب امین فاروقی، جناب اقبال ناظر، جناب سعید میر، جناب منور چشتی، جناب رحمت اللہ جاوید، جناب اعجاز روشن، جناب راز جہلمی، جناب طیب صدیقی اور جناب ساجد علی ساجد نے کلام پیش کیا۔
اس ادبی اجلاس کی صدارت جناب پروفیسر عصمت حسین نے کی۔ مہمان خصوصی جناب امین فاروقی تھے۔ جناب منور چشتی اور محترمہ سیدہ شاہدہ شاہ اس تقریب کے مہمانان اعزازی تھے۔ نقابت ادارے کے جنرل سیکرٹری ساجد علی ساجد نے کی۔آخر میں سیدہ شاہدہ شاہ نے ادارہ ادب افروز کے عہدیداران کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ۔کہ ادارہ ادب افروز جہلم کی ایک ایسی نمائیندہ اور سب سے پرانی ادبی تنظیم ہے ۔جو ان نا مساعد حالات میں بھی اپنی مدد آپ کے تحت ادبی ذوق رکھنے والوں کے شوق کی تسکین کابھرپور اہتمام کر رہی ہے۔نشست کے اختتام پر میں تمام شرکاء کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی۔جس کے بعد یہ نشست اختتام پذیر ہو گئی۔######
