وزیرآباد (نامہ نگار) دوائی لینے کے لئے ہسپتال آنے والا65سالہ بزرگ شہری واش روم میں گر کر جان کی بازی ہار گیا۔تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیرآباد ٹراماسنٹرکے واش روم میں جناح کالونی وزیرآباد کا رہائشی 65سالہ محمد ارشد مغل واش روم میں گر کر موقع پر جا ن بحق ہوگیا۔ضروری کاروائی کے بعد متوفی کی نعش کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔
