وزیرآباد(طارق جاوید ملک ) نومنتخب صدر ڈسٹرکٹ باری ایسوسی ایشن وزیرآباد امتیاز احمد خان اور جنرل سیکرٹری مستعصم مالک طور نے چارج سنبھا ل لیا،اس موقع پر پرو فیشنل لائرز گروپ کے چیئرمین رانا خلیل احمد خان،جنرل سیکرٹری طاہر عمران کولار،محمد زمان چیمہ،شہبا زاحمد چیمہ،تصدق حسین چٹھہ،محمد جاوید چیمہ،نصر اللہ چٹھہ،غضنفر اللہ چیمہ،علی بہادر چٹھہ،شیخ حسنین طارق،عاطف حیات چٹھہ،محمد ریاض چٹھہ،احسن عطاء چیمہ سمیت وکلاء کی کثیر تعداد نے استقبال کیا ہار پہنائے اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔امتیاز احمد خان اور مستعصم مالک طور نے کہا کہ اراکین بار جس اعتماد کا اظہار ہم پر کیا ہے اسے مجرو ح نہیں ہونے دینگے،وکلاء کی فلاح وبہبود اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی تعمیر وترقی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، قانونی پیشے کو مضبوط کرنے کے لئے ہر ممکن محنت کرینگے،انصاف کے فروغ کے لئے بھرپور کردار ادا کرینگے، اصول کی سیاست وپاسداری کو ترجیح دینگے، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اور وکلاء کے مسائل کے حل کے لئے مل جل کر مثالی کام کرینگے جو انشاء اللہ ہماری ٹیم کی کارکردگی ہمیشہ بار ایسوسی ایشن کی تاریخ میں نمایاں رہے گی۔
