
جہلم ( بلال رضا)ٹریفک پولیس جہلم۔
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب مرزا فاران بیگ صاحب کے احکامات کی روشنی میں اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک طارق شفیع نے گزشتہ روز شاندار چوک میں ڈرائیورز کو آگاہی لیکچر دیا جس میں ٹریفک قوانین پرعمل کرنا ہر شہری پر لازم ہے اور لائسنس کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا اس کے ساتھ موٹر سائیکل لائسنس بارے بتایا گیا۔ اس موقع پر فوکل پرسن عبدالغفور چوہان بھی ہمراہ تھے، مزید ڈی ایس پی ٹریفک نے، موٹر سائیکل سواروں کو دوران سفر ہیلمٹ کا استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی اور آگاہی پفلٹ تقسیم کئے گئے
ٹریفک قوانین کی پاسداری کر کے ہم اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی بھی جان بچا سکتے ہیں،ٹریفک پولیس عوام میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی تاکہ قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے
