انجمن طلباء اسلام ڈسٹرکٹ وزیرآباد کے زیراہتمام نجی میرج ہال میں ایک عظیم الشان عشق رسول کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

Spread the love

وزیرآباد(طارق جاوید ملک) انجمن طلباء اسلام ڈسٹرکٹ وزیرآباد کے زیراہتمام نجی میرج ہال میں ایک عظیم الشان عشق رسول کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں قائد طلباء مبشر حسین حسینی مرکزی صدر انجمن طلباء اسلام پاکستان، عبدالرحمن شاہ جنرل سیکرٹری پنجاب، اسامہ زاہد اینکر پرسن، پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف ہزاروی، کنٹری ہیڈ مسلم ہینڈز پاکستان سید ضیاء النور شاہ، سید بوعلی شاہ ایڈووکیٹ سابق مرکزی صدر، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن امتیاز احمد خاں، شبیر انجم مصطفائی، اقبال سیالوی، سمیع اللہ منہاس ایڈووکیٹ، اعجاز احمد پرویا ایڈووکیٹ، شکیل اعوان چیئرمین میڈیا وزیرآباد، خان آصف خان، چوہدری ندیم گجر، شاہد کھوکھر، ناظم ڈسٹرکٹ وزیرآباد بلال منہاس مصطفائی، عطاء الرحمن یوسفزئی، میاں محمد ایوب، حافظ قاسم چشتی، اپنا عمر رضا، حافظ زین، عمر ریاض، ولید، میاں حسنین، احمد جمال، خافظ فرخان، حنظلہ قیصر، علی حسن گجر، سمیت سیاسی سماجی اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرکزی صدر مبشر حسین حسینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انجمن طلبہ اسلام ایک غیر سیاسی طلبہ تنظیم ہے، جو نوجوانوں میں اسلام اور پاکستان کی محبت اور دفاع کے لیے کام کرتی ہے۔ انجمن طلباء اسلام نے ہمیشہ نبی کریم ﷺ کی ناموس اور اسلامی شعائر کی حرمت پر اُٹھنے والی ہر آواز پر لبیک کہا۔ 20جنوری انجمن طلبہ اسلام سے وابستہ ہر فرد کیلئے روحانی اور قلبی تسکین کا دن ہوتا ہے۔قیام انجمن سے آج تک انجمن طلبہ اسلام نے لازوال قربانیوں کی داستانیں رقم کی ہیں۔وقت کے نشیب و فراز غیروں کی سازشوں، ریشہ دوانیوں اور وسائل کی کمی کے باوجود انجمن طلبہ اسلام کا سفر پوری شان وشوکت سے جاری و ساری ہے۔ انجمن طلبہ اسلام محض طلبہ تحریک نہیں طلباء مسائل کے حل اور یونین کی بحالی کے ساتھ ساتھ اسلامیان پاکستان اور امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہراول دستے کے کردارکا نام انجمن طلبہ اسلام ہے۔ مقررین کا مزید کہنا تھا کہ انجمن طلبہ اسلام آج بھی پوری جراتمندی، تندہی اور قد کاٹھ کے ساتھ وطن عزیز کے تعلیمی اداروں، کھیل کے میدانوں، مساجد، شہری اور دیہاتی علاقوں میں پیغام عشق مصطفیﷺکے فروغ ٓﷺاور تعمیر وطن کیلئے اپناکردارادا کرتے ہوئے ہر جگہ موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلاشبہ انجمن طلبہ اسلام اپنے نصب العین فروغ عشق مصطفیﷺسے وابستہ ہر فرد میں یہ صلاحیت پیدا کر دیتی ہے کہ وہ جہاں بھی ہوں ان سے خیر ہی برآمد ہوتی ہے۔ انجمن طلبہ اسلام کی ہمہ گیریت خود دلیل ہے کہ ماضی قریب اور موجودہ دور میں ایسی جماعت کی مثال ملنا انتہائی مشکل ہے۔ (فوٹو ہمراہ)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں