ڈپٹی کمشنر گوجرانوا لہ نوید احمد کا وزیر آباد کا دور ہ

Spread the love

وزیرآباد(طارق جاوید ملک) ڈپٹی کمشنر گوجرانوا لہ نوید احمد کا وزیر آباد کا دور ہ،میونسپل کمیٹی،سیالکوٹ روڈ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا وزٹ کیا۔اس موقع پراے ڈی سی جی فیصل سلطان،اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد محمد رب نواز چدھڑ،چیف آفیسر بلدیہ عمیر دلدار،اے ایم ایس ڈاکٹر نعیم اللہ،صدر مرکزی تنظیم تاجران ناصر محمود اللہ والے،سنیئر نائب صدر محمد اکبر بٹ،سرپرست شیخ بلال احمد،صدر کیمسٹ ایسوسی ایشن عامر مشتاق چوہدری،احمد رضا،محمد عثمان،صوفی اشرف نثار،مدثر حسن،مرزا ندیم بیگ سمیت دیگر بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ نویداحمد نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیر آباد کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا اور نوتعمیر شدہ پناہ گاہ کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژن بھر میں سب سے اچھی پناہ گاہ تعمیر کی گئی ہے جو قابل تحسین ہے۔تجاوزات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نوید احمد نے کہا کہ تجاوزات ختم کرنے کا مقصد صرف یہی ہے کاروبار کو مزید فروغ ملے اور کاروبار پروان چڑھے اور خریداری کے لئے بازار میں آنیوالے افراد کو کسی دقت کا سامنا کئے بغیر ہم کامیابی سے انشور کروائیں،جیہ جو کچھ ہورہا ہے بزنس کے انشور کے لئے ہورہا ہے،ہمارے جو تاجر بھائی ہیں میں ان کو بالکل قصوروار نہیں ٹہراتا کہ وہ جان بوجھ کر ایسے کرتے ہیں کچھ چیزوں کی یہ لاعلمی ہوتی ہے اور لاعلمی کی وجہ سے دوکانوں کے باہر چھجے،تھڑے بنا دیئے جانے،آج صدر مرکزی تنظیم تاجران ناصر محمود اللہ سے بات ہوئی ہے ان کو ساتھ لیکر چلیں گے،صرف انکے او پر کاروائی ہوگی جو بات کو سمجھانے کے باوجود تعاون نہیں کرتے،جس طرح کچھ دن پہلے تجاوزات کے خلاف کاروائیاں ہوئی ہیں جس طرح آج بھی چل رہی ہیں، دوکانداروں کی باہر رکھی ہوئی چیزوں کو ختم کیا جائے گا ہمارے جو ایک سسٹم ہے فارمولا کہہ لیں وہ یہ ہے کہ کم ہن نے تاجر برادری کو ساتھ لیکر چلنا ہے بزنس کو پروموٹ کرنا ہے اہل علاقہ،ڈسٹرکٹ کے لوگ جو خریداری کے لئے آتے ہیں ان کے لئے راستوں کو آسان بنانا ہے تاکہ وہ کسی مشکل کا سامنا کئے بغیر وہ با آسانی خریداری کرکے اپنے گھروں کو جاسکیں،انشاء اللہ یہ سب کچھ شہریوں اور تاجروں کے فائدے کے لئے کررہے ہیں،وقتی طور پر جو چیز ہوتی ہے وہ بری لگتی ہے لیکن آپ اس میں خود محسوس کرینگے جو لوگ خریداری کے لئے ان کو اور تاجر برادری کو بھی فائدہ ہوگا اور کاروبار میں بھی کافی زیادہ اضافہ ہوا ہے۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر نے تجاوزات کے سلسلہ میں مین بازار کا وزٹ کیا اور پپو گارمنٹس کے مالک کو تنبیہ کی اگر اس نے حکومتی احکامات کی پابندی نہ کی تو اس کے خلاف بھی ضروری اکرائی عمل میں لائی جائے گی اور تمام دوکانداروں اور تاجر برادری سے اپیل کہ وہ حکومتی احکامات پر عملدرآمد کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں