انجمن طلباء اسلام پاکستان کی واحد نمائندہ جماعت ہے جو معاشرے نوجوانوں کی امیدوں کامرکز ہے

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) انجمن طلباء اسلام پاکستان کی واحد نمائندہ جماعت ہے جو معاشرے نوجوانوں کی امیدوں کامرکز ہے،طلباء کو مضبوط ارادوں کے ساتھ ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے ہوگی جو نظام مصطفی ؐ کے بغیر ناممکن ہے،طلباء کو عشق مصطفی ؐ کی سیرت مبارکہ سے مزین ہوکر ملک میں نظام مصطفی ؐ کی راہ ہموار کرنا ہوگی،انجمن طلباء اسلام طلباء کی حقیقی وارث ہے،انجمن طلباء اسلام کے تنظیمی تربیت یافتہ پڑھے لکھے نوجوان آج ملک مختلف شعبوں سے منسلک ہوکر ملک وقوم کی خدمت کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سابق جنرل سیکرٹری انجمن طلباء اسلام پنجاب پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف ہزاروی، پرنسپل گورنمنٹ مولانا ظفر علی خان پوسٹ گریجو ایٹ کالج وزیرآباد سید ارشد حسین بخاری اور سابق چیئرمین انجمن طلباء اسلام کالجز کونسل پاکستان مہر عرفان رفیع نے انجمن طلباء اسلام کے 57ویں یوم تاسیس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ناظم پروگرام محمد ذوہیب اسلام بھٹہ پریس سیکرٹری ضلع وزیر آباد وچوہدری عمر چیمہ کالج ناظم،سفیان علی کالج جنرل سیکرٹڑی سمیت طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔انہوں نے کہا کہ طلباء اسلام کا قیام 20جنوری 1968کو کراچی میں عمل میں لایا گیا تھا اور اسکی بنیاد نظریہ محبت رسول ؐ کے تحت رکھی گئی،بلاشبہ انجمن طلباء اسلام ملک کی سب سے بڑی تحریک اور تنظیم کانام ہے،انجمن طلباء اسلام محض طلباء تنظیم ہی نہیں بلکہ ملک کی سب سے بڑی فکری نظریاتی طاقت اور تعلیم وتربیت اور تعلیم وتربیت کے خوبصورت گہوارے کا نام ہے۔(فوٹو ہمراہ ہے)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں