المرکزجہلم کی ٹیم کا مشہور فلاحی تنظیم “اخوت کالج یونیورسٹی لاہور” کا دورہ

Spread the love


جہلم(اختر شاہ عارف) المرکزجہلم کی ٹیم نے مشہور فلاحی تنظیم “اخوت”کے ڈاکٹر امجد ثاقب کی دعوت پر بارہ جنوری 2025ء کولاہور اس تنظیم کے ذیر اہتمام چلنے والی “اخوت کالج یونیورسٹی لاہور” کا دورہ کیا۔جہاں اس وقت ساؤتھ افریقہ،امریکہ،یو کے کینیڈا کے علاوہ اندرون ملک شیخوپورہ،کمالیہ اور جہلم کے وفود سمیت تقریباً چالیس افراد وہاں مدعو تھے۔المرکزجہلم کی ٹیم میں ڈاکٹر محمد اسد مرزا،ڈاکٹر شاہد تنویر،کرنل(ر) محمد عبید مرزا، محمد ارشد احمد مرزا اورشاہد جلیل سیٹھی شامل تھے۔ کالج یونیورسٹی کے بچوں سمیت سکول کے اسٹاف نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔اور تمام یونیورسٹی کا وزٹ کروایا۔ڈاکٹر ثاقب امجد نے تمام مہمانوں کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس فلاحی ادارے کا قیام کب عمل میں لایا گیا۔اور اس مقام تک پہنچنے کے لیئے جہدوجہد کے کن مراحل سے گزرنا پڑا۔اور آج اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ملک بھر میں”اخوت”کے زیرِ اہتمام بہت سارے اربوں روپوں کے فلاحی منصوبہ جات کام کر رہے ہیں ۔جن میں “قرض حسنہ” سکیم بھی شامل ہے ۔علاوہ ازیں گورنمنٹ کے”اپنا گھر” سمیت بہت سارے فلاحی منصوبہ جات کی نگرانی کے لیئے بھی ڈاکٹر امجد ثاقب کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔اس کے بعد تمام حاضرین کو پرتکلف “برنچ” دیا گیا۔ المرکزجہلم کی ٹیم نے انہیں جہلم آنے کی دعوت دی۔کہ وہ جہلم آئیں تا کہ ان کی “فنڈ ریزنگ سکیم” میں ہم ان کی بھرپور مدد کر سکیں۔ انہوں نے یہ دعوت بصد شکریہ قبول کر لی ۔اور کہا کہ وہ عنقریب جہلم اس سلسلے میں ضرور آئیں گے۔وہاں جس چیز نے تمام حاضرین کو متاثر کیا۔وہ “مسجد قرطبہ”کی طرز پر بنی ہوئی مسجد تھی۔ اور وہاں کے عمارت کا طرز تعمیر مسجد نبوی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی طرز کا تھا۔یوں وہ اسلامی تشخص کو بھی نمایاں کر رہے ہیں ۔اس عمارت پر ایمان،اخلاص،اتفاق اور احسان کے الفاظ نمایاں ہیں۔جو اس تنظیم کے نصب العین کو ظاہر کرتے ہیں۔
المرکزجہلم کی ٹیم نے ان کے فلاحی کاموں کی دل کھول کر تعریف کرتے ہوئے کہا۔کہ”اخوت”صحیح معنوں میں انسانیت کی خدمت میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں