ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ جہلم مختلف فنون سکھانے کے حوالے سے انتہائی فعال.

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف)”ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ(V I T)جہلم کمپیوٹر سمیت دیگر فنون سکھانے کے حوالے سے انتہائی فعال اور سرگرم ہے۔”یہ بات سیدہ شاہدہ شاہ ممبر بورڈ آف مینجمنٹ تحصیل جہلم نے شعیب احمد پرنسپل ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ پنڈ دادنخان اینڈ جہلم کے ہمراہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ جہلم کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے ادراہ ہذا کی زیرِ نگرانی چلنے والے مختلف پروگرامز جن میں کمپیوٹر آپریٹنگ،کمپیوٹر ہارڈ ویئر کورس،کمپیوٹر سافٹ ویئر کورس،پلمبرنگ اور ڈریس میکنگ کلاسز کا دورہ کیا۔جہاں طلباء وطالبات کی ایک بڑی تعداد تجربہ کار اساتذہ کی زیرِ نگرانی انتہائی انہماک،دلچسپی اور توجہ سے مندرجہ بالا کورسز کرنے میں مصروف تھی۔
سیدہ شاہدہ شاہ نے تمام اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کیا کہ وہ انتہائی محنت اور دیانتداری سے بچوں کو یہ کورس کروا رہے ہیں۔انہوں نے طلباء وطالبات کو بھی شاباش دیتے ہوئے کہا ۔کہ وہ بھی محنت اور توجہ سے یہ کورس مکمل کریں۔تاکہ معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔اس ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کی خاص بات یہ بھی تھی۔کہ یہاں کچھ “سپیشل بچے”بھی کورس کر ریے تھے۔
سیدہ شاہدہ شاہ نے پرنسپل شعیب احمد کا شُکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے اس جذبے کو بیحد سراہا ۔کہ وہ انتہائی محنت اور دیانتداری سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں