وزیرآباد:(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کا 8 فروری کو لاہور میں ممکنہ جلسہ و احتجاج ،انتظامیہ متحرک کارکنان کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے متعدد کارکنان روپوش بزرگ سیاستدان چوہدری حامد ناصر چٹھہ کی حویلی کے مین گیٹ کو کنٹینر رکھ کر بند کر دیا گیا پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر چوہدری محمد احمد چٹھہ کی رہائش گاہ حویلی احمد نگر چٹھہ کے مرکزی دروازہ کو مقامی انتظامیہ کی جانب سے کنٹینر رکھ کر آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا تحریک انصاف کی جانب سے لاہور میں جلسہ اور ممکنہ احتجاج کے پیش نظر حکومت پنجاب اور سیکیورٹی ادارے حرکت میں آگئے کارکنان کی رہائشوں پر پولیس اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے چھاپے سوہدرہ ،گکھڑ منڈی ،احمد نگر،علی پور چٹھہ ،صدر و سٹی وزیرآباد کے تھانہ جات کی ٹیمیں کارکنان کی گرفتاری کے لیے فیلڈ میں موجود ہیں وزیرآباد سٹی سے چوہدری محمد یوسف کی رہائش گاہ کے باہر پولیس کے جوان تعینات ہیں اور تحریک انصاف کے کارکنان کو منتشر کرنے اور گرفتاریوں کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہیں ۔
