


نور ویلفیئر ٹرسٹ کا فلاحی اقدام، ڈسیبل اور بزرگ افراد کے لیے سستی ضروریاتِ زندگی کی اشیاء فراہم کرنے کا مرکز قائم
(جہلم) – نور ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے ڈسیبل اور بزرگ شہریوں کے لیے ایک منفرد فلاحی اقدام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت ضروریاتِ زندگی کی تمام اشیاء نہایت کم قیمت پر فراہم کی جائیں گی، جبکہ مستحق افراد کے لیے مفت سہولت بھی دستیاب ہوگی۔
افتتاحی تقریب آج منعقد ہوئی، جس میں ایڈووکیٹ چوہدری ضیاء الملک صاحب کی سرپرستی میں ضیاء لا چیمبر کے تمام وکلا نے شرکت کی۔ تقریب کی سرپرستی معروف ایڈووکیٹ چوہدری ضیاء الملک صاحب نے کی اس موقع پر راحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ بھی ان کے ساتھ تھے ، جبکہ اس منصوبے کا آغاز ان کے صاحبزادے مشہور سماجی شخصیت ایڈووکیٹ فرحت کمال ضیاء نے کیا۔ فرحت کمال ضیاء انسانیت کی خدمت کے لیے پہلے بھی کئی فلاحی منصوبے چلا چکے ہیں اور ان کی سماجی خدمات کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔
اس موقع پر مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے سربراہان بھی موجود تھے، جن میں سوشل ویلفیئر آفیسر علیم صاحب ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سہیل ناصر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی میڈم میمونہ انجم اور دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔جن میں ملک عباس جو کہ سرور ٹریڈز کے مالک ہیں اور سماجی حلقوں کی نمائندگی کرتے ہوئے سماجی کارکن مومنہ ماہرو گوندل نے بھی خصوصی شرکت کی اور اس فلاحی اقدام کو بے حد سراہا۔
فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ کی قیادت میں نور ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت فراہم کی جانے والی اشیاء مکمل طور پر پاکستانی ساختہ ہوں گی، تاکہ مقامی انڈسٹری کو بھی فروغ دیا جا سکے۔ بازار کی قیمتوں کے مقابلے میں یہاں انتہائی کم نرخوں پر معیاری اشیاء دستیاب ہوں گی، تاکہ غریب اور مستحق افراد اپنی بنیادی ضروریات آسانی سے پوری کر سکیں۔
فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ اور ان کے خاندان کی جانب سے خدمتِ خلق کے دیگر منصوبے بھی جاری ہیں۔ چند روز قبل ان کی فیملی کی طرف سے 100 سے زائد بچوں میں راشن اور اسکول یونیفارم تقسیم کیے گئے تھے، جسے عوامی سطح پر بے حد پذیرائی ملی۔ اس کے علاوہ، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے ڈائلسز سینٹر میں زیر علاج مریضوں کو بھی راشن تقسیم کیا گیا، تاکہ ضرورت مند افراد کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
شرکاء نے نور ویلفیئر ٹرسٹ کی اس کاوش کو بے حد سراہتے ہوئے اسے معاشرے کی فلاح کے لیے ایک بہترین قدم قرار دیا۔ اس موقع پر ضیاء الحق نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کا خاندان اور نور ویلفیئر ٹرسٹ مزید ایسے منصوبے شروع کرے گا، جن سے مستحق اور نادار افراد کی مدد ممکن ہو سکے۔
یہ اقدام معاشرتی ترقی اور فلاحی کاموں میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا اور امید کی جا رہی ہے کہ دیگر تنظیمیں بھی اس طرز کے اقدامات اٹھانے کے لیے آگے بڑھیں گی۔
