سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت محمد طلحہ اسد خان نے دو قصائیو ں مناور جیل کی سزا دے دی،

Spread the love

گلگت (پ ر) سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت محمد طلحہ اسد خان نے دو قصائیو ں مناور جیل کی سزا دے دی، عوامی شکایات میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم کے رپورٹ کی روشنی میں جیل کی سزا سنادی، جمعہ کے روز پولیس نے دو قصائیوں کو اسسٹنٹ کمشنر و چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کی عدالت میں پیش کی، قصائیوں نے جرم کا ارتکاب کیا اور ثبوتو ں کی روشنی میں 15،15 دن کی سزا سناکر مناورجیل منتقل کردیا، جمعہ کے رو ہی ایک دوسری شکایت پر مجسٹریٹ فرسٹ کلاس رانا قدیر نے ایک ملزم کو مہنگا گوشت فروخت کرنے پر مالک دکان کو 07 یوم کیلئے جیل کی سزا دے دی، خودساختہ ہنگائی کرنے پر جمعہ کے روز تین بندوں کو جیل کی ہواکھانی پڑی ہے واضح رہے یکم رمضان سے لیکر چھٹے رمضان تک 15 قصائیوں کو جیل کی سزا سنادی گئی ہیں، واضح رہے کہ چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی محمد طلحہ اسد خان کے فیصلے کی روشنی میں یکم رمضان المبارک سے گوشت کی قیمتوں میں نظر ثانی گئیں ہیں جس کے مطابق بڑا صافی گوشت دیسی 1050، بھینس کا گوشت 850 روپے جبکہ چھوٹا گوشت 1500 روپے مقرر کردئے گئے ہیں، سرکاری نرخناموں کی خلاف ورزی پر پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت سزائیں دی جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں