
جہلم( بلال رضا)تفصیلات کے مطابق مہربانی ویلفئیر پراجیکٹ کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اور ان کی ٹیم نے عیدالفطر کے لئے مستحق افراد کو عید کے نئے کپڑے و دیگر اشیاء دینے کے لیے پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔اس تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر راجہ عبدالرحمن جنجوعہ تھے۔200 کے قریب افراد کو نئے کپڑے دیے گئے۔اس کے علاوہ خواتین کو مہندی چوڑیاں اور بے روز گار خواتین کے لیے 8 سلائی مشینیں بھی عطیہ کی گئیں۔تاکہ وہ باعزت روزگار کما سکیں۔اس موقع پر ڈاکٹر طاہر عتیق چغتائی، ڈاکٹر عبدالغفور ملک ، محترمہ فلک ناز ، عبدالغفور چوہان چیرمین یوتھ اسمبلی فارہیومن رائٹس ضلع جھلم ، صدر الفلاح تنظیم محمد عمر بٹ اور پروفیسر عفت شاکر پروفیسر ھارون اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔شرکا کا کہنا تھا کہ ھر سال کی طرح اس سال بھی ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اور ان کی ٹیم نے مہربانی ویلفیئر پراجیکٹ کے پلیٹ فارم سے عیدالفطر کے لیے خواتین اور بچوں کے علاؤہ مرد حضرات کو بھی نئے کپڑے اور ساتھ سلائی کے لیے پیسے بھی دیے ہیں۔ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
