مقامی صحافی کے خلاف پولیس گردی شکایت اور درخواست کے بغیر ہی صحافی کو دوکان سے اٹھا لیا

Spread the love

وزیراباد( طارق جاوید ملک )مقامی صحافی کے خلاف پولیس گردی!! شکایت اور درخواست کے بغیر ہی صحافی کو دوکان سے اٹھا لیا!!غیرقانونی طور پر حوالات میں بند کر دیا۔سنگین نتائج کی دھمکیاں!!5 گھنٹے حبس بے جا میں رکھا ۔صحافیوں کی مداخلت پر گلو خلاصی۔!!علاقہ کے صحافیوں عوامی و سماجی حلقوں کا وزیر اعلی پنجاب اورآئی جی پنجاب سے فوری کاروائی کا مطالبہ ۔ نواحی گاؤں دلاور چیمہ کے صحافی حضورالحسن اپنی دوکان پر موجود تھے کہ تھانہ احمدنگر کے SHO نے ھمراہ نفری بغیر کسی شکایت۔درخواست۔FIR ان کو گاڑی میں ڈالا اور تھانہ حوالات میں بند کر دیا۔صحافیوں کے رابطہ پر انچارج تھانہ نے ان کے چچا کے خلاف شکایت بابت بتلایا جن کے ساتھ مزکورہ صحافی کا کسی قسم کا رابطہ یا تعلق بول چال نہ پایا گیا۔SHO تھانہ احمد نگر نے صحافی کو سنگین نتایج کی دھمکیاں دیتے ھوے گھنٹوں غیرقانونی حبس بے جا میں رکھا جو کہ غیرقانونی اور قانون کی دھجیاں اڑانے۔اذادئ صحافت کے سراسر منافی اقدام ھے۔SHO پولیس اسٹیشن نے رابطہ پر موقف دیتے ھوے صحافی کے چچا کے خلاف درخواست بارے بتایا۔علاقے کی مختلف صحافی تنظیموں اور عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب۔IG پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافتی اقدار کو پامال کرنے اور غیر قانونی ایکشن پر تھانہ احمد نگر کے ایس۔ایچ۔او کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے بصورت دیگر ضلع بھر کے صحافی پولیس گردئ کے خلاف پر زور احتجاج کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں