وزیرآباد(طارق جاوید ملک) سالڈ ویسٹ مینجمنٹ صرف مین شاہراہوں کی صفائی تک محدود ہوکر رہ گئی، گلی محلوں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیروں سے شہر کا حسن ماند پڑنے لگا، تعفن سے بیماریاں پھیلنے کے خدشہ،سیوریج کاگندہ پانی گلی محلوں میں کھڑا ہونے سے مکھی،مچھر افزائش پانے لگے،لوگ موذی بیماریوں میں مبتلا،لوگوں کا گزرنا محال ہوگیا۔شہر کے مختلف علاقوں پرانی فروٹ منڈی، ارائیں کالونی،جناح کالونی،جلالپورہ،حاجی پورہ،گلی گورو کوٹھا،طاہر وزیر آباد والی گلی،ڈسکہ روڈ گلی ٹاور والی،مسلم روڈ،شیش محل،دھونکل روڈ،چیمہ کالونی،لالہ زار کالونی،مثمن برج ودیگر گلی محلوں میں لگے گندگی ڈھیر پہاڑ کا منظر پیش کررہے ہیں ان سے اٹھتے تعفن سے اہل علاقہ موذی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے گلی محلوں میں گندے پانی کے تالاب نے بھی عوام کا جینادوبھر کرکے رکھ دیا مسجد کو جانیوالے راستے گندے پانی کے جمع ہونے سے بند جس سے نمازیوں گزرنا مشکل ہوگیا۔ اہل علاقہ نے بتایا کہ انتظامیہ کو کئی بار درخواستیں دینے کے باوجود سیوریج کے کھڑے گندے پانی کی نکاسی کا کوئی حل نہ ہوسکا بچے،بوڑھے،جوان مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں اور مکھی،مچھر کی افزائش بھی ہورہی ہے۔حکومت کی طرف سے ڈینگی سے بچاؤ کے متعلق تو آگاہی دے جارہی ہے لیکن گلی محلوں میں جو پانی کھڑا ہے اسمیں ڈینگی کی بیماری کا باعث ہے اسکے حل کے لئے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جارہی اور علاقے میں نا کوئی متبادل نظام ہے۔سہانے پے سہاگہ سیوریج کے پائپ پرانے ہونے سے ان میں نالیوں کا گندا پانی مل جانے سے وہ بھی ہیپاٹائٹس پھیلانے کا باعث بننے لگا ہے۔شہریوں نے کہا کہ اب ہم میونسپل کمیٹی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے درمیان شٹل کاک بن کر رہ گئے ہیں۔
ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم کی اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج آمد، طلباء سے فرینڈلی پولیسنگ پر خصوصی گفتگو
سوشل میڈیا پر چلنے والی ہمارے خلاف خبر جھوٹی من گھڑت اور بے بنیاد ہے
22 سالہ نوجوان کی آگ لگا کر مبینہ خودکشی نوجوان جاں بحق
اپوا لیڈیز کلب رحیم یار خان کی چیئرپرسن میڈم مصباح فاروق نے اپنے وفد کے ہمراہ ڈی ٹی او محمد ساجد سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی
اے ایس پی انعام اللہ کے فرنٹیئر کانسٹیبلری تبادلے پرڈی پی او عرفان علی سموں کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک پُروقارالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا
چیف آفیسر بلدیہ جہلم ساجد علی خان سے اردو گلوبل کے نمائندے عزیز اللہ بٹ کی خصوصی ملاقات
خدمت انسانیت ہی اصل عبادت ہے ہمیں عوام کی بے لوث خدمت کرنے کی ضرورت ہے طلعہ کیانی، دوسروں کی مدد کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے تنویر نوشاھی
ہم آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کی کامیابی پرڈاکٹر حافظ عبدالکریم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ حافظ عبدالحمید عامر
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان (2026-27): الیکشن کا سرگرمیوں اور انتخابی گہما گہمی عروج پر، سردار محمد سلیم خان کورائی اور کاشف علی سندھو کا پینل نمایاں
ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان (سال 2026-27): فرینڈز اینڈ فرینڈز، وکلاء اتحاد و دیگر الائنس کے مشترکہ امیدواروں کا اعلان
