ڈائریکٹر جنرل محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ پنجاب لاہور ڈاکٹر عامر رسول نے ساہیوال کا دورہ کیا

Spread the love

ساہیوال:چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف: ڈائریکٹر جنرل محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ پنجاب لاہور ڈاکٹر عامر رسول نے ساہیوال کا دورہ کیا اور اگیتی کپاس پر کیڑوں کی صورتحال کے حوالے سے میٹنگ طلب کی اور ساہیوال ڈویژن میں موسمی کپاس کی بوائی کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل نے کینوں اور کماد پر کیڑوں کی خصوصی نگرانی کے بارے میں کچھ ہدایات بھی جاری کیں۔ انہوں نے ایگریکلچر کمپلیکس ساہیوال میں شجرکاری مہم کے تناظر میں ایک پودا لگایا جس کے بعد انہوں نے کپاس کی فصل کا معائنہ کیا اور کھیت میں لیڈی برڈ بیٹل جیسے دوست کیڑے بھی دیکھے گئے۔مزید کاشتکاروں کومشورہ دیا گیا کہ وہ کپاس کی فصل پر 60 دن کی عمر تک کیڑے مار ادویات کے سپرے سے گریز کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں