وزیرآباد(طارق جاوید ملک)بارات بغیر دلہن کے واپس،دلہن کے والد نے بیٹی کو ماموں زاد کے ساتھ نکاح کر کے رخصت کر دیا،باراتیوں کی جانب سے لاکھوں روپے لٹائے گئے بے سود،دلہا والوں کا دلہن کے اہلخانہ کے ساتھ تلخ جملوں کا تبادلہ دلہا کی امیدوں پر پانی پھیر گیا،منت سماجت بھی کام نہ آئی وزیرآباد کی تحصیل علی پورچٹھہ کے نواحی علاقہ ورپال چٹھہ کے رہا?شی فخر زمان نے اپنے ہمسایہ ڈاکٹر بلال سے بیٹی کی شادی طے کر رکھی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ دولہا ڈاکٹر بلال کا بیرون ملک کاروبار ہے۔علی پورچٹھہ کے نجی میرج ہال میں شادی کی تقریب کا انتظام تھا۔ علاقہ بھر کی کثیر تعداد مدعوتھی۔بتایا گیا ہے کہ باراتیوں نے بینڈ باجا پر ڈانس کرتے ہوئے دولہا پر لاکھوں روپے نچھاور کئے پیسے لوٹنے والوں کا جم غفیر جال لئے پانچ ہزار اور ہزار والے نوٹ پکڑتا رہا۔ بارات کے استقبالیہ پر خواتین کا آپس میں مبینہ طور پر سخت الفاظ کا تبادلہ ہونے پر معاملات گالم گلوچ تک پہنچ گئے۔ دولہن والوں نے باراتیوں کو کھانا کھلایا اور نکاح کو بعد میں کرنے کا کہہ دیا۔ کھانا کھا کر دلہن والوں نے مبینہ طور پر نکاح سے انکار کردیا اور الزام لگایا کہ آپ کا رویہ نکاح سے پہلے ہی نامناسب ہے شادی کے بعد بچی کے ساتھ سلوک کیسا ہو گا۔کسی صورت بھی نکاح نہیں کیا جائے گا دلہا والوں کی منت سماجت بھی بے سود گئی اور دلہن والوں نے دلہن کے ماموں زاد سے نکاح کر کے کروڑوں کی گاڑی اپنے بھتیجے کو دے دی۔ جبکہ دلہا بلال و باراتی مایوس اور ناکام واپس لوٹ گئے۔
