اسلام آباد(پریس ریلیز)راولپنڈی میں جب بھی قومی خزانہ تباہ کرنے پر فضول کرکٹ میچ ہوتے ہیں تو میٹرو بس سروس ائی جے پی اسٹیشن پر مسافروں کو اتار دیتی ہے اسٹیشن سے باہر نکلو تو ٹیکسی رکشہ اور بائیک کے حوالے منہ مانگے دام مانگتے ہیں ینگ ویلفیئر کونسل پاکستان کے پانی اور مرکزی چیئرمین ملک تنویر نوشاہی نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ جس فیملی نے صدر جانا ہو وہ بیچارے کیا کریں ٹیکسی والے ہزار اور 1500 سے کم بات نہیں کرتے رکشہ والے بھی منہ مانگے دام وصول کرتے ہیں اس وجہ سے عوام سخت پریشان ہیں تنویر نوشاہی نے مزید کہا کہ کرکٹ ایک فضول گیم ہے اس پر کروڑوں روپے خرچ کرنا بے وقوفی ہے حکومت وقت یہی پیسہ غریب عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کرے اور کرکٹ ٹیم کو جرمنی کی طرح جڑ سے ختم کر دے انہوں نے کہا کہ عوامی پیسہ اس لعنتی ٹیم کوچز منیجرز سلیکٹرز پر کروڑوں روپے حکومت کیوں خرچ کرتی ہے خدارا حکمران اس پر توجہ دیں اور کرکٹ گیم کو ختم کر کے قومی کھیل ہاکی پر توجہ دیں
