خانکی بیراج میں واقع ایریگیشن کالونی میں آگ بھڑک اٹھی دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے وسیع و عریض رقبہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

Spread the love

وزیرآباد(طارق جاوید ملک) خانکی بیراج میں واقع ایریگیشن کالونی میں آگ بھڑک اٹھی دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے وسیع و عریض رقبہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ ایریگیشن کالونی میں واقع اسکریپ یارڈ میں لگی کوئی جانی نقصان نہ ہوا ریسکیو 1122 فائر فائٹرز آدھا گھنٹہ کی تاخیر سے پہنچے مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا
وزیرآباد میں دریائے چناب پر واقع خانکی بیراج کے مقام پر ایریگیشن کالونی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،تیز ہوا کی وجہ سے آگ نے وسیع و عریض رقبہ پر پھیلے سرکنڈوں اور جڑی بوٹیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا کالونی میں واقع ملازمین کے کوارٹرز کو ہنگامی طور پر خالی کروا لیا گیا ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین اور مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پا لیا ریسکیو 1122 کے فائ فائٹرز آدھا گھنٹہ کی تاخیر سے موقع پر پہنچے تاہم آگ سےکوئہ جانی نقصان نہ پہنچا 1122 فائر فائٹرز نے رات گئے تک پانی کا چھڑکاؤ کیا اور آگ کو بجھانے میں کامیاب ہو گئے مقامی انتظامیہ اور ایکسیئن ایریگیشن و دیگر حکام بھی موقع پر پہنچ گئے اور امور کی نگرانی کرتے رہے حکام کا کہنا ہے کہ موسم گرما میں سرکنڈوں کے پودے بارود کا کام کرتے ہیں اور ہلکی سے بھی کوئی چنگاڑی دریائے چناب کے کنارے ہونے کی وجہ سے تیز ہوا کی استطاعت کو قبول کرتے ہیں اور آگ پھیل جاتی ہے آگ لگنے کی حکام کا کہنا ہے کہ وجوہات بارے انکوائری کی جا رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں