وزیرآباد(طارق جاوید ملک) میجر (ر) راجہ شاہد اعزاز اللہ خان،راجہ زاہد اعزاز اللہ خان کے والد سابق وزیر قانون راجہ خلیق اللہ خان مرحوم کے سمدھی،راجہ نوید اللہ خان کے چچا،چیئرمین راجپوت فیڈریشن پاکستان پیر راجہ محمد اعجاز اللہ خان کے دادا جا ن راجہ اعزاز اللہ خان مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے جنہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجود گی میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا مرحوم کے قل شریف کا ختم پاک مورخہ21اپریل بروز سوموار صبح10:00بجے مسجد مثمن برج وزیرآباد میں ہوگا جسمیں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآ ن خوانی اور اجتماعی دعا ہوگی۔
