ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس کا اکرم شہید پارک اور سیوریج سسٹم شاندار چوک کا دورہ

Spread the love

جہلم ( بلال رضا ) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس کا اکرم شہید پارک اور سیوریج سسٹم شاندار چوک کا دورہ ، تعمیراتی کاموں پر بریفنگ ، تفصیلات کے مطابق ڈی سی جہلم محمد میثم عباس نے اکرم شہید پارک اور سیوریج سسٹم شاندار چوک کے جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا جہاں مصروف عمل کمپنی اور افسران نے ڈی سی جہلم کو بریفنگ دی ۔ ڈی سی جہلم نے کہا کہ اکرم شہید پارک کو ایک جدید اور سہولیات سے مزین پارک بنانے کا کام تیزی سے جاری ہے عوامی مقامات ہیں جن کی جلد تکمیل سے شہریوں کو تفریح اور کھیلوں کے بہترین مواقع میسر ہوں گے۔ انہوں نے پارک کے باہر سیوریج سسٹم کے کام کو بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں