وزیرآباد میں گندم کے کھیتوں میں آگ بھڑک اٹھی تیز ہوا کی وجہ سے کم وبیش 250 ایکڑ کے قریب پھیلے گندم کی تیار فصل جل کر خاکستر بن گئی

Spread the love

وزیرآباد:(طارق جاوید ملک) وزیرآباد میں گندم کے کھیتوں میں آگ بھڑک اٹھی تیز ہوا کی وجہ سے کم وبیش 250 ایکڑ کے قریب پھیلے گندم کی تیار فصل جل کر خاکستر بن گئی ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز و مقامی افراد نے آگ پر قابو پا لیا ، آگ کی لپیٹ میں آ کر خانکی بیراج سے ملحق 4 موضعات کے کھیت تباہ ہو گئے مقامی انتظامیہ و محکمہ مال و لینڈ ریکارڈ کا عملہ ریسکیو آپریشن کی نگرانی کرتا رہا نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے حکام ۔وزیرآباد میں گندم کے کھیتوں میں آتشزدگی کا چوتھا واقعہ سامنے آ گیا قبل ازیں سابق اسپیکر قومی اسمبلی و بزرگ سیاستدان چوہدری حامد ناصر چٹھہ کے کھیتوں سمیت مختلف مقامات پر تین بار آگ نے گندم کی تیار فصل کو جلا کر خاکستر کیا ۔گذشتہ روز آتشزدگی واقعہ میں خانکی بیراج سے ملحق موضعات منصور والی ،جنڈی شیخاں،سعید آباد،اسلام آباد گاؤں کے رقبہ پر پھیلے گندم کے تیار کھیت جل کر تباہ ہو گئے گندم کے کھیتوں میں بھڑکنے والی آگ کی وجہ سامنے نہ آئی آگ بجھانے کے لیے آیا ٹریکٹر،چوپر مشین،بھوسہ بنانے والی ٹرالی اور موٹر سائیکل بھی آگ کی لپیٹ میں آکر جل گئے تیز ہوا کی وجہ سے آگ نے کم و بیش 250 ایکڑ رقبہ پر پھیلے گندم کے کھیتوں کو جلا کر خاکستر کر دیا مقامی افراد کی محنت اور ریسکیو فائر فائٹرز کی کوششوں سے 4 گھنٹہ بعد آگ پر قابو پایا گیا مقامی انتظامیہ و افسران ریسکیو آپریشن کی نگرانی کرتے رہے نقصان کا تخمینہ تو نہ لگایا جا سکا تاہم ایک محتاط اندازے کے مطابق نقصان کی مالیت کروڑوں روپے میں ہو سکتی ہے ۔ جبکہ جلنے والے کھیتوں کی تعداد بھی 250 ایکڑ رقبہ سے زائد یا کم ہو سکتی ہے جلنے والی گندم کسانوں کی چھ ماہ کی ریاضت تھی جس سے نہ صرف کھیت جلے بلکہ بھڑکنے والی آگ نے کسانوں کو امیدوں اور خوابوں کو ملیا میٹ کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں