وزیرآباد مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ریلی کا انعقاد کیا گیا

Spread the love

وزیرآباد: ایم سی ورکرز یونین سی بی اے وزیر آباد کے زیر اہتمام صدر سجاد ہدایت،جنرل سیکرٹری ریاست حاکم،رانا بابر،عقیدت محسن شاہ کی قیادت میں مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ریلی کا انعقاد کیا گیا،ریلی میں ایم سی ورکرز یونین کے عہدیداران وممبران نے شرکت کی۔سجاد ہدایت،ریاست حاکم،رانا بابر،عقیدت محسن شاہ نے کہا کہ شکاگو میں محنت کشوں نے اپنے حقوق علم بغاوت بلند کیا جانوں کا نذرانہ دیا اور امر ہوگئے مگر اس واقعہ کے ڈیڑھ سو سال بعد بھی پاکستان کے محنت کشوں کا طبقاتی نظام پر احسان کچھ کم نہیں جو انتہائی کم اجرتوں پر مہنگائی سے لڑتے لڑتے روز جیتے اور روز مرتے ہیں۔ ہم شکاگو کے شہیدوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔محنت کشوں کا اپنے حقوق کے حصول جدوجہد کا سفر صدیوں پر محیط ہے،حکومت ملک کی ترقی وخوشحالی کے لئے اپنے ملک کے محنت کشوں کے لئے بہترین قوانین بنائیں جس سے صحیح معنوں میں غیر طبقاتی نظام عدل نافذہو اور دولت کی منصفانہ تقسیم ہو اور محنت کشوں کو زندہ رہنے کے لئے ان کو بنیادی حقوق مہیا کیے جائیں،جب ہمارے ملک کا محنت کش اپنے خاندان کی اچھی طرح کفالت کرتے ہوئے اپنے بچوں کی اچھی صحت اور بہترین معیاری تعلیم اچھے اندازمیں کر سکے تب ہی یہ ملک ترقی وخوشحالی کے منازل طے کر سکے گا۔(فوٹو ہمراہ ہے)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں