وزیرآباد(نامہ نگار)یومِ مزدور کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین نیکو کارہ کا وزیرآباد میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے آفس کا دورہ محنت کشوں کے ساتھ کیک کاٹنے کی تقریب میں شرکت اور کمپنی کی مشینری کا بھی جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد میاں مراد حسین نیکوکارہ نے وزیرآباد میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ورکشاپ کا دورہ کیا اس موقع پروجیکٹ مینیجر شاہد اقبال سینئر ایچ آر ایگزیکٹیوز وزیرآباد ستھرا پنجاب حسنین علی اور مینجنگ آپریشز عدیل سیف چٹھہ نے انہیں ورکشاپ کا وزٹ کروایا۔اسسٹنٹ کمشنر نے ویسٹ مینجمنٹ کی لیبر کے ساتھ کیک کاٹا اور کہا کہ محنت کش ہمارا فخر ہیں، جن کی دن رات کی محنت سے شہر کی صفائی اور خوبصورتی ممکن ہوتی ہے۔یومِ مزدور ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ معاشرے کی ترقی میں ہر مزدور کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے انتظامیہ کو تلقین کی کہ ان کی مشینری مکمل فنگشنل ہونی چاہیے بعد ازاں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے آپریشنل آفیسر عدیل سیف چٹھہ نے سخت گرمی میں گکھڑ اور وزیرآباد کی لیبر میں ٹھنڈے جوس اوع پانی کی بوتلیں بھی تقسیم کیں۔(فوٹو)
