جواں سال شاہ زیب قتل کیس میں شریک ملزم کو عمر قید اور دس لاکھ جرمانہ کی سزا جبکہ مرکزی ملزم کو اشتہاری قرار دے دیا گیا

Spread the love

وزیر آباد :جواں سال شاہ زیب قتل کیس میں شریک ملزم کو عمر قید اور دس لاکھ جرمانہ کی سزا جبکہ مرکزی ملزم کو اشتہاری قرار دے دیا گیا ۔استغاثہ کی پیروی سینئر قانون دان جمشید سلطان گھمن نے کی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گکھڑ میں درج مقدمہ نمبر 351/23کےمطابق ملزم سلطان جواں سال شاہ زیب کو گھر سے بلا کر موضع ہیرانوالہ کے ڈیرہ پر لے گیا جہاں ملزم ضمیر نے فائرنگ کر کے شاہ زیب کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس نے ملزم سلطان کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزم ضمیر تا حال مفرور ہے۔ پولیس نے چالان عدالت میں پیش کر دیا جہاں استغاثہ کی پیروی معروف قانون جمشید سلطان گھمن نے کی۔گزشتہ روز سماعت مکمل ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج واجد منہاس کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر شریک ملزم سلطان کو عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنا دیا جبکہ مفرور مرکزی ملزم ضمیر کو اشتہاری قرار دے دیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں