اسلام اباد، نمایندہ خصوصی، یہ دنیا فانی ہے عارضی ہے اصل زندگی تو اخرت کے بعد شروع ہو گئی امت مسلمہ اس عارضی زندگی کو تاحیات سمجھ بیٹھی ہے اور اسمانوں کو چھونے والی عمارتیں بنا کر سمجھتی ہے کہ ساری زندگی انہی میں رہنا ہے حالانکہ ایسا نہیں ہے اصل زندگی تو اگے ہے اس کے لیے سامان جمع کرنا چاہیے انسان کے چلے جانے کے بعد اگر پیچھے نیک اولاد چھوڑ گیا ہے تو وہ اس کی مغفرت کے لیے پاکیزہ محفل اور قران مجید کی تلاوت سے اس کے لیے دعا کر سکتے ہیں ملک ملازم حسین ملک اصف حسین ملک قاسم حسین کی والدہ محترمہ کے چالیسویں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خطیب اہل سنت فخر ملت حضرت مولانا قاری محمد امجد ہزاروی نے جامعہ مسجد محمدی ای بلاک میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ہے مذہبی و سماجی شخصیت ملک تنویر نوشاھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ امت مسلمہ اپنے بچوں کو انگلش میڈیم میں ضرور پڑھائیں لیکن ساتھ ساتھ اسلامی اردو زبان اور قران مجید کا مطالعہ بھی ضرور کروائیں یہ نہ ہو کہ انگلش پڑھتے پڑھتے کل والدین کے جنازے کی دعا بھی یاد نہ ہو اگلے جہان تو کامیابی اسی کی ہوگی جس کے دل میں خدا کا خوف محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم سینے میں قران ہوگا وہی لوگ کامیاب ہوں گے تقریب سے استاد القراء حضرت مولانا قاری گل زیب اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا
