یومِ تکبیر حسبِ سابق اس بار بھی انتہائی جوش و خروش سے منایا جائے گا ۔

Spread the love

سی ڈی سی المرکزجہلم کے مشاورتی اجلاس میں فیصلہ ۔۔

جہلم(اختر شاہ عارف)”اس بار بھی یوم تکبیر انتہائی جوش و خروش سے منایا جائے گا۔”اس عزم کا اظہار آج مورخہ بارہ مئی 2025ءکو سی ڈی سی(کیمیونٹی ڈیویلپمنٹ کونسل) رجسٹرڈ المرکزجہلم کے کمیٹی روم میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں کیا گیا۔اس اجلاس کی صدارت ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم نے کی۔ جبکہ دیگر شرکاء میں سیدہ شاہدہ شاہ،شاہد جلیل سیٹھی،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،ڈاکٹر محمد اسد مرزا،محمد امین میر،میجر(ر) ذرغون گل خان،ارشد محمود مبارک،استاد عبد الرحمان مانی اور سید اختر علی شاہ شامل تھے۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اس کے بعد ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کیا گیا۔اس اجلاس میں حالیہ بھارتی افواج کی جارحیت کے خلاف افواج پاکستان کی شاندار بھرپور جوابی کارروائی پر افواج پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہمیں اپنی بہادر افواج پر فخر ہے۔اس اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا۔کہ حسبِ سابق اس بار بھی مورخہ 28-مئی2025ءکو “یومِ تکبیر”پورے جوش و خروش سے منایا جائے گا۔یہ پروگرام الحقیق ہال المرکزجہلم میں ہوگا۔جس میں شہر بھر کے سکولوں اور کالجز کے بچوں اور اسٹاف کو بھی مدعو کیا جائے گا۔اس مشاورتی اجلاس میں اس پروگرام کے مہمان خصوصی،صدر تقریب اور مہمان اعزاز کے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی۔
آج کے اس اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ۔کہ عنقریب سی ڈی سی المرکزجہلم کے زیرِ اہتمام خواتین اور مردوں کے لیئے مختلف دورانیئے کےشروع ہونے والے کورسز جن میں بیوٹیشن(پرائمری کورس)،ڈریس میکنگ(سلائی کورس پرائمری)ڈریس ڈیزائننگ(سلائی کورس سپیشل)،کوکنگ/شیف، اورگرافک آرٹس(فائن آرٹس،کیلی گرافی) شامل ہیں،کروائے جائیں گے۔ سیدہ شاہدہ شاہ چیئر پرسن ویمن ونگ سی ڈی سی المرکزجہلم کی مشاورت سے یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ان کورسز کی فیس اور داخلہ فیس انتہائی مناسب ہو گی۔جبکہ غریب اورمستحق/یتیم بچوں کے لیئے فیس میں مناسب رعایت ہو گی۔لڑکوں اور لڑکیوں کی کلاس کے لیئے علیحدہ اوقات ہوں گے۔کورس جے اختتام پر کامیاب طلباء وطالبات کو ادارہ کی جانب سے سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے ۔
اس کے بعد تمام حاضرین کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی۔جس کی میزبانی ڈاکٹر شاہد تنویر نے کی۔
جس کے بعد یہ مشاورتی اجلاس اختتام پذیر ہو گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں