وزیرآباد: مسلم لیگ (ن) حلقہ خواتین کے زیر اہتمام بھارت کے خلاف مشن بنیان مرصوص کی کامیابی کے سلسلہ میں نکالی گئی جشن فتح ریلی نکالی گئی،ریلی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے شروع ہوکر سرکلر روڈ،برتن بازار،مین بازار سے ہوتی ہوئی لاہوری دروازہ پر اختتام پذیر ہوئی،ریلی کی قیادت سابق ایم پی اے وضلعی صدر بیگم طلعت شوکت چیمہ نے کی۔ریلی میں ایم پی اے صائمہ زاہد، ایم ایس ڈاکٹر نعیم اللہ،صدر مرکزی تنظیم تاجران ناصر محمود اللہ والے،ضلعی نائب صدر عامر زمان ساہی،صدر مرکزی بزم غوثیہ ملک محمد یوسف چاند،صدر بابائے صحافت پریس کلب افتخار احمد بٹ،چیئرمین پریس کلب سوہدرہ حاجی نجیب اللہ ملک،صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب نعیم بٹ، ضلعی نائب صدرمحمد زمان چیمہ،جنرل سیکرٹری حلقہ خواتین ڈاکٹر فرح ادیبا گوندل،میڈم شہناز اختر،عائشہ عزیز،چوہدری عبد الوحید وریاہ،ڈاکٹرسید رضاسلطان،محمد اکبر بٹ،رانا ناصر،نواز مغل،مہر عرفان رفیع،صدر پرچم ویلفیئر فاؤنڈیشن محمد سرور چوہان سمیت خواتین،سکولوں کے بچوں اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔بیگم طلعت شوکت چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان ملک و قوم کا فخر ہیں قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا،افواج پاکستان نے ہر شعبہ میں اپنے پروفیشنل ازم کا مظاہرہ کیا،افواج پاکستان نے بھارت کو ایسا سبق سکھایا جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،پاک فوج نے اپنی خدادا صلاحیتوں سے اپنا لوہا منوایا،پاکستانی فضائیہ نے وہ کردار ادا کیا ہے جو آنیوالی نسلیں یاد رکھیں گی،بھارت غرور رافیل طیاروں کی تباہی ہمیشہ اسے یاد رہے کس طرح پاک فضائیہ نے ان کو خاک میں ملادیا،ہم افواج پاکستان کو مشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،بھارت نے اپنے جنگی جنون میں اپنی عزت خود ہی کھو دی،پاکستان نے ہی ہمیشہ امن ہی چاہا ہے،آپریشن بنیان مرصوص افواج پاکستان کی صلاحیتوں،جذبہ ایمانی اور قومی یکجہتی کے باعث کامیاب ہوا،مسلم لیگ کے قائدین نے بھی اس مشکل کی گھڑی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا جو قابل تحسین ہے۔(فوٹو ہمراہ ہے)
