کچی پکی روڈ 101 کول والا کے پاس موٹر سائیکل اور ٹرک میں تصادم تین افراد جا نبحق

Spread the love

ساہیوال: کچی پکی روڈ 101 کول والا کے پاس موٹر سائیکل اور ٹرک میں تصادم تین افراد جا نبحق سوہنی دھرتی کولڈ سٹوریج کے قریب تصادم موثر سائیکل پر 3 افراد سوار تھے جن کا تعلق 145/9L کا بتایا جا رہا ہے موٹر سائیکل پر سوار تینوں افراد کا تعلق ایک ہی گھرانہ سے ہے ان کی شناخت جاوید اقبال ساجدہ پروین اور لائبہ کے نام سے ہوئی ہے جن کی عمریں تقریباً 23 سال 60 سال 50 کے قریب ھیں عینی شاہدین کے مطابق موثر سائیکل پر سوار 3 افراد ساہیوال کے طرف جا رہے تھے اور ٹرک ہڑپہ کی طرف براستہ کچی پکی آر رہا تھا ٹرک ڈرائیور کی غلطی سے یہ حادثہ پیش آیا ہے ریسکیو 1122 نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر متعلقہ افراد کی ڈیڈ باڈیز کو آر ایچ سی ہسپتال ہڑپہ منتقل کردی ہڑپہ پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ٹرک کو اپنی طویل میں لے لیا ایکسڈنٹ کے فوراً بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ورثا نے کاروائی کے تھانہ ہڑپہ میں درخواست دائر کردی ہے ایس ایچ او ہڑپہ رانا آصف سرور نے ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرنے کوشیش تیز کر دی اور اپنی ٹیم کے ہمراہ تفشیش شروع کردی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں