مہنگائی کے تناسب سے تمام پینشنرز کی پینشن میں کم از کم 35 فیصد اضافہ کیا جائے حاجی محمد

Spread the love


مہنگائی کے تناسب سے تمام پینشنرز کی پینشن میں کم از کم 35 فیصد اضافہ کیا جائے حاجی محمد حنیف ،چھوٹے ملازمین اس مہنگائی کے دور میں مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں تنویر نوشائی، اسلام اباد نمائندہ خصوصی، موجودہ دور حکومت میں اس مہنگائی نے ہر شخص کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے دو ٹائم کی روٹی مشکل ہو گئی ہے 30 یا 40 ہزار میں گزارا کرنا بہت ہی مشکل ہے اگر وزیروں مشیروں اور اعلی حکومتی عہدے داروں کا گزارا لاکھوں میں نہیں ہوتا تو مختصر سی پینشن میں ملازمین اپنا گزارا کیسے کریں پمز ریٹائرڈ ایپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری حاجی محمد حنیف اور پریس سیکٹری ملک تنویر نوشاھی نے ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے اجلاس میں کیا انہوں نے حکومت وقت سے اپیل کی کہ وہ امدہ بجٹ میں کم از کم 35 سے 40 فیصد پینشن میں اضافہ کریں تاکہ چھوٹے ملازمین بھی سکھ کا سانس لے سکیں انہوں نے مزید کہا کہ تمام ریٹائر ملازمین کو گروپ انشورنس کی رقم جلد از جلد ادا کی جائے اور میڈیکل الاؤنس میں کم از کم 100 فیصد اضافہ کیا جائے لیو ان کیشمنٹ کے قواعد میں کوئی تبدیلی نہ کی جائے ریٹائرمنٹ کا پرانا طریقہ بحال کیا جائے اجلاس سے پمز ریٹائرڈ ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی ڈاکٹر منصور احمد، صدر ڈاکٹر اشوک کمار ، ضیاء الرحمن لودھی، غلام مصطفی، میڈم بشرت، مرزا محمد اکمل، وقار حسین، طاہر مسعود، اور بانی گروپ ملک طارق محمود سیالوی نے بھی خطاب کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں