:‌وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ”چیف منسٹر پنجاب سمر گیمز 2025” کے سلسلہ میں ٹیموں کے چناؤ کے لیے ٹرائلز جاری

Spread the love

ساہیوال:‌وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ”چیف منسٹر پنجاب سمر گیمز 2025” کے سلسلہ میں ضلعی سپورٹس آفیسر مہر عامر رشید کی زیر نگرانی ضلع ساہیوال میں سمر گیمز کے لیے ٹیموں کے چناؤ کے لیے ٹرائلز جاری۔ جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ ساہیوال میں کبڈی تحصیل ساہیوال کے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا جس میں 45 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ اسی طرح قمر ضیاء سپورٹس ہاکی گراؤنڈ ساہیوال میں والی بال کی ڈسٹرکٹ ساہیوال کی ٹیم کے چناؤ کے لیے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا جس میں ساہیوال کے والی بال کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ اچھے کھیل کا مظاہرہ کرنے والا کھلاڑی ڈسٹرکٹ ساہیوال کی والی بال ٹیم کی نمائندگی کرے گا اور انٹر ڈسٹرکٹ مقابلوں میں حصہ لے سکے گا۔ اسی طرح مظفر بیڈ منٹن ہال ساہیوال میں بوائز اور گرلز کے بیڈمنٹن کھلاڑیوں کے چناؤ کے لئے ٹرائلز ہوئے۔ ممبر پنجاب اسمبلی محمد ارشد ملک مقابلوں کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور امید ظاہر کی کہ کھلاڑی ساہیوال کا صوبائی سطح پر نام روشن کریں گے۔ قمر ضیاء ہاکی گراؤنڈ میں ہاکی (خواتین) کے ٹرائلز بھی منعقد ہوئے جس کے مہمان خصوصی ممبر پنجاب اسمبلی نوید اسلم خان لودھی کے صاحبزادے نادر علی تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں