کلاس فور کے سروس سٹرکچر کی منظوری ان کا حق ہے چوہدری وارث علی رضا

Spread the love

نصیب عباسی نے پمز ایمرجنسی کی شہرت میں خوب کردار ادا کیا ڈاکٹر شرجیل
کل سے سروس سٹرکچر تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہیں شاہد خٹک
کزشتہ روز میں پمز نصیب الرحمن عباسی کے ریٹائرمنٹ کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جسمیں پمز کے ملازمین نے بھرپور شرکت کی تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر چوہدری وارث علی رضا نے عباسی صاحب کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ مریضوں کو ترجیح دی اور چوبیس گھنٹے ایمرجنسی کو اپنی خدمات پیش کئے انہوں نے ادارے میں کلاس فور کی خدمات کو بھی سراہا اور یقین دیہانی کرائی کہ وہ ان کی سروس سٹرکچر منظور کرانے میں بھرپور کردار ادا کرنے کا وعدہ کرتے ہیں ڈاکٹر شرجیل ڈائریکٹر ایمر جنسی میں عباسی صاحب کی ہمہ وقت موجودگی کو بےحد سراہا اور کہا کہ ان کی کمی کو ایک عرصے تک محسوس کیا جائیگا انہوں باقی سٹاف سے بھی اپیل کی کہ وہ ان کے نقش قدم پر چلیں نان گزہیٹڈ

ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سابق صدر چوہدری محمد ریاض گوجر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پمز کے تمام ملازمین متحد ہو کر درجہ چارم کے سروس سٹرکچر کے لیے کام کریں جو کام ہم سے ادھورے رہ گئے ہیں اپ ان کو مکمل کریں انہوں نے نصیب عباسی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب گروپ میں نصیب الرحمن عباسی نے بطور نائب صدر بڑے احسن طریقے سے اپنے فرائض سر انجام دیے ال پاکستان پیرا میڈکس کے صدر کے جنرل سیکرٹری شاہد جان خٹک نے اپنے خطاب میں کہا کہ انشاءاللہ عید کے فورا بعد ہم درجہ چارم کے سروس سٹرکچر پر مل کر کام کریں گے اور وزارت صحت نے اگر ہمارا سروس ایکچر منظور نہ کیا تو ہم وزارت کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے پمز ریٹائرڈ ایمپلائز

ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری حاجی محمد حنیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ نصیب الرحمن عباسی ایک محنتی ، دیانتداری اور مخلص ورکر تھا اس نے اپنی زندگی میں بہت سارے مریضوں کی مدد کی ہم اج ان کی ریٹائرمنٹ پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ریٹائرڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن میں انہیں خوش امدید کہتے ہیں ریٹائرمنٹ کی اس خوبصورت تقریب سے نرسز ویلفیئر ایسوسییشن کے چیئرمین محمد شریف خٹک ال پاکستان پیرا میڈکس کے جنرل سیکرٹری حاجی محمد ارشد خان پمز کی تمام ویلفیئر ایسوسی ایشنز کے پریس سیکٹری ملک تنویر نوشاھی نان گزٹڈ ویلفیئر ایسوسییشن پمز کے صدر ملک طاہر محمود اعوان جنرل سیکرٹری چوہدری محمد وسیم ارشاد گجر انقلاب گروپ کے چیئرمین چوھدری محمد فاروق
پریس سیکرٹری جواد خان، رانا مطلوب, چوہدری انیس اکرم, رانا عمران، انور مسیح، مختار مسیح، اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں